تلنگانہ

سوریہ پیٹ احتجاج کے دوران سی آئی کا مظاہرین سے مبینہ بدسلوکی کا الزام و یڈیو وائرل

میونسپل کمشنر کو تہوار کے موقع پر مبینہ طور پر تحائف نہ دینے کی وجہ سے ان کی دکانوں کو نشانہ بنایا

حیدرآباد : سوریہ پیٹ ضلع کے کوڈاڑہ ٹاؤن میں 32ویں وارڈ کے متاثرین نے الزام عائد کیا ہے کہ میونسپل حکام نے بغیر کسی پیشگی اطلاع کے راتوں رات ان کی دکانیں منہدم کر دیں۔

متاثرین کا الزام ہے کہ میونسپل کمشنر کو تہوار کے موقع پر مبینہ طور پر تحائف نہ دینے کی وجہ سے ان کی دکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

دکانوں کے انہدام کے خلاف متاثرین نے میونسپل کمشنر اور دیگر حکام کے رویے کے خلاف سڑک پر احتجاج کیا۔

احتجاج کے دوران کوڈاڑہ ٹاؤن کے سی آئی شیوشنکر پر متاثرین کے ساتھ مبینہ بدسلوکی اور حملہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔ متاثرین کے مطابق سی آئی نے انہیں کالر سے پکڑ کر گھسیٹا اور پولیس گاڑی میں لے جا کر گرفتار کر لیا۔

مبینہ طور پر احتجاج میں مداخلت کرنے والی خواتین کو بھی سی آئی نے روکنے کی کوشش کی، جس کے باعث سڑک پر صورتحال کشیدہ ہوگئی۔ واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس کارروائی پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں