حیدرآبادسوشیل میڈیا
ٹرینڈنگ

لندن کی سڑک پر بھٹو کے گیت پر حیدرآبادیوں کے رقص کا ویڈیو وائرل

انسٹا گرام پر وائرل ہوئے ایک ویڈیو میں دکھا گیا کہ حیدرآبادی لوگ لندن میں ایک مصروف سڑک پر بے نظیر بھٹو کے مشہور گیت ’دلاتیربیجا‘ پر رقص کررہے ہیں۔

دہلی : شہر حیدرآباد جو اس کی شاندار روایات اور بہترین ذائقہ دار پکوان کیلئے مشہور ہے، عالمی سطح پر ایک دیرپا نقش بنایا ہے ۔ حیدرآبادی خواہ دنیا میں کہیں بھی رہیں اپنے شہر سے گہرا لگاؤ اور محبت رکھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
جنسی استحصال اسكام: 63 ہزار انسٹاگرام اکاؤنٹس بند كردئے گئے
رام گوپال پولیس اسٹیشن کے سامنے سگریٹ نوشی کی ویڈیووائرل نوجوان سلاخوں کے پیچھے (ویڈیو)
شیواجی کے خلاف اہانت آمیز پوسٹ، کم عمرگرفتار

انسٹا گرام پر وائرل ہوئے ایک ویڈیو میں دکھا گیا کہ حیدرآبادی لوگ لندن میں ایک مصروف سڑک پر بے نظیر بھٹو کے مشہور گیت ’دلاتیربیجا‘ پر رقص کررہے ہیں۔

اس ویڈیو کی شروعات ایک آدمی کے اس اعلان سے ہوتی ہے کہ ’یہ گیت پرانے شہر کے لڑکوں کیلئے ہے‘ اس کے بعد کا منظر ایک پر جوش منظر ہوتا ہے جس میں حیدرآبادی خوشی کے ساتھ رقص کرنے کیلئے جمع ہوتے ہیں۔

یہ گیت جس کا حیدرآباد کے لوگوں کے دلوں میں ایک خاص مقام ہے، شادیوں اور ایونٹس میں ایک پسندیدہ گیت ہوتا ہے اور حیدرآباد کے روایتی مرفہ کی طرح ہے۔

اس میں بیرون ملک میں حیدرآبادیوں کے ساتھ ان کے ساتھی شہریوں کے شامل ہونے کا منظر وطن کی یاد دلاتا ہے اور فخر کا باعث ہوتا ہے۔

انسٹاگرام کے ایک یوزر نے یوں تبصرہ کیا ’پرانا شہر ہمیشہ ٹاپ پر ہے‘ جب کہ ایک اور یوزر نے مزاحیہ انداز میں اعتراف کیا ’اسے ہزار مرتبہ دیکھا ہے‘ ایک تیسرے یوزر نے کہا ’حیدرآبادی جہاں بھی جاتے ہیں محبت ڈال دیتے ہیں۔

a3w
a3w