ایشیاء

وہیل چیر پر عمران خان کی ویڈیو، حکومت پر لگائے کئی الزام

دواخانہ میں وہیل چیئر پر بیٹھے ہوئے عمران خان نے ان کی حکومت کے خلاف اپوزیشن کی سازشوں کا تذکرہ کیا اور کہا کہ بیرونی طاقتوں کا آلہ کار بن کر ان کی حکومت کو گرایا گیا تھا۔

لاہور: پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ انہیں اس حملہ کا پہلے سے علم تھا۔

دواخانہ میں وہیل چیئر پر بیٹھے ہوئے عمران خان نے ان کی حکومت کے خلاف اپوزیشن کی سازشوں کا تذکرہ کیا اور کہا کہ بیرونی طاقتوں کا آلہ کار بن کر ان کی حکومت کو گرایا گیا تھا۔

اس موقع پر شوکت خانم ہاسپٹل کے ڈاکٹر فیصل سلطان نے عمران خان کی ٹانگوں کے ایکس رے دکھاتے ہوئے بتایا کہ انہیں کہاں کہاں گولی لگی ہے۔

عمران خان نے پی ٹی آئی کے ٹویٹر ہینڈل پر سلسلہ وار ویڈیوز جاری کرتے ہوئے مزید کہا کہ حکومت مکمل طور پر غیراخلاقی اقدامات کے ذریعہ اقتدار میں آئی ہے اور ان کی پارٹی کے ارکان کو چوری کے پیسے سے خریدا گیا تھا۔

انہوں نے اپوزیشن جماعتوں پر ان کی حکومت کو بلیک کرنے کا بھی الزام عائد کیا۔