سوشیل میڈیاکھیل

رونالڈو کی سعودی لباس اور تلوار کے ساتھ رقص کی ویڈیو وائرل

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر النصر فٹبال کلب کی نمائندگی کرنے والے اسٹرائیکر رونالڈو ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ سعودی عرب کے یوم تاسیس میں روایتی لباس زیب تن کیاہے جبکہ وہ تلوار کے ہمراہ رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔

جدہ: پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی سعودی عرب کے یوم تاسیس پر روایتی لباس اور تلوار کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا کی زینیت بن گئیں۔

متعلقہ خبریں
لفٹ میں پھنسے نوجوان نے ایسا ردعمل دیا کہ لوگ حیران رہ گئے (ویڈیو)
اردو اکیڈمی جدہ کا گیارہواں سہ ماہی پروگرام شاندار انداز میں منعقد، تمثیلی مشاعرہ اور طلبہ کی پذیرائی
سعودی عرب میں میڈیکل و انجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم کے مواقع پر IIPA کا رہنمائی سیشن
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم
ڈاکٹر سید انور خورشید کو پریواسی بھارتیہ سمان 2025 ایوارڈ ملنےپر تہنیتی جلسہ

 سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر النصر فٹبال کلب کی نمائندگی کرنے والے اسٹرائیکر رونالڈو ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ سعودی عرب کے یوم تاسیس میں روایتی لباس زیب تن کیاہے جبکہ وہ تلوار کے ہمراہ رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔

انہوں نے کیپشن میں لکھاکہ سعودی عرب کو یوم تاسیس مبارک! جشن میں شرکت کرنا ایک منفرد تجربہ تھا۔ سعودی عرب کا یوم تاسیس ہر سال 22 فروری کو 1727 میں ملک کے بانی امام محمد بن سعود کی یاد میں منایا جاتاہے، گزشتہ سال شاہ سلمان کے شاہی فرمان کے بعد قومی تعطیل کا اعلان کیاگیا تھا۔

پرتگال کے اسٹرائیکر نے رواں سال سعودی فٹبال کلب النصر کو جوائن کیا تھا جس کے بعد وہ اپنی فیملی کے ہمراہ سعودی عرب آکر مقیم ہوگئے تھے۔ حال ہی میں رونالڈو نے النصر کیلئے 4 گول اسکور کرکے لیگ گولز کی تعداد 500 کا سنگ میل بھی عبور کیا تھا جبکہ یہ ان کے کیریر کی 61 ویں ہیٹ ٹرک تھی۔