آندھراپردیشسوشیل میڈیا
ویڈیو: داماد کی تواضع 108 اقسام کےکھانوں سے کی گئی
سسر شیو کمار، ہوم گارڈ کے طورپر کام کرتا ہے جس نے حال ہی میں پہلی مرتبہ اپنے گھر آنے والے داماد کی تواضع 108قسم کے کھانوں سے کی جس کو دیکھ کر ان کا داماد حیرت زدہ رہ گیا۔

حیدرآباد: پہلی مرتبہ گھر آنے والے دامادکی تواضع سسرال والوں نے تقریبا 108قسم کے کھانوں سے کی۔ یہ واقعہ آندھراپردیش کے ضلع نیلور کے اُچاپلی میں پیش آیا۔ان ڈشس کو دیکھ کر داماد حیرت زدہ رہ گیا۔ تفصیلات کے مطابق اوسا شیوکمار کی بیٹی سری وانی کی شادی نیلورکے بی وی نگر کے رہنے والے ای شیوکمار سے ہوئی۔
سسر شیو کمار، ہوم گارڈ کے طورپر کام کرتا ہے جس نے حال ہی میں پہلی مرتبہ اپنے گھر آنے والے داماد کی تواضع 108قسم کے کھانوں سے کی جس کو دیکھ کر ان کا داماد حیرت زدہ رہ گیا۔
اس واقعہ کی تصاویر سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئیں۔ان ڈشس میں چکن، مٹن، مچھلی، جھینگے، سانبر، دہی،پیسٹری، مٹھائیاں وغیرہ شامل تھے۔داماد کے تواضع کی یہ خبر ضلع میں موضوع بحث بن گئی ہے۔