کرناٹک

مسافر نے کپڑے اور غذا ایرپورٹ پر ہی چھوڑ دیئے

اضافی سامان کے لیے ادائیگی سے قاصر ایک طالب علم نے اپنے کپڑے اور کھانا بنگلورو انٹرنیشنل ایرپورٹ پر ہی چھوڑدیئے۔

بنگلورو: اضافی سامان کے لیے ادائیگی سے قاصر ایک طالب علم نے اپنے کپڑے اور کھانا بنگلورو انٹرنیشنل ایرپورٹ پر ہی چھوڑدیئے۔ 23سالہ طالب علم کارتک سورج پاٹل ساکن بیلگاوی نے اس ضمن میں ایرایشیا دفتر میں آن لائن شکایت درج کروائی۔

متعلقہ خبریں
دھونی کا مداح کو کھانوں کیلئے پاکستان جانے کا مشورہ

اس نے بنگلورو تا کولالمپور(ملائشیا) فلائٹ بُک کی تھی اور 5مارچ کو ایرپورٹ پر چیک کیا تھا۔ وہ اپنے ساتھ 20 کیلو سامان لایا تھا کیونکہ ایرایشیاء کی ویب سائٹ پر 15 کیلو سے زائد سامان پر فی کیلو 500 روپئے اضافی چارج درج ہے۔

تاہم پاٹل نے کہا کہ ایرایشیاء کے عہدیداروں نے اسے ہر اضافی کیلو پر 2ہزار روپئے ادا کرنے کو کہا۔ جب پاٹل نے ویب سائٹ سے متعلق دریافت کیا تو اسٹاف نے جواب دیا کہ اسے تجدید کیا جانا ہے چونکہ 10ہزار روپئے کی اضافی رقم بہت زیادہ تھی، اس نے سامان کو 15 کیلو کرنے کیلئے اپنے کپڑے اور غذا وہیں چھوڑدیئے۔

پاٹل نے وسویشواریا ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی (وی ٹی یو) سے کیمیکل انجینئرنگ کی تعلیم مکمل کی اور ملائشیا میں پیراک کی یونیورسٹی سے اسے اسکالرشپ ملی تھی۔

ایر ایشیاء اسٹاف نے دعویٰ کیا کہ طالب علم نے گھریلو فلائٹس کی ویب سائٹس کا حوالہ دیا جبکہ کمپنی بین الاقوامی خدمات کیلئے مختلف پورٹل چلاتی ہے اور اس بات پر قائم تھی کہ اسٹاف کی کارروائی صحیح تھی۔