حیدرآباد

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر مکہ مسجد میں آثار مبارک کی زیارت

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر تاریخی مکہ مسجد چارمینار میں آثار مبارک کی زیارت کی گئی۔

حیدرآباد: عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر تاریخی مکہ مسجد چارمینار میں آثار مبارک کی زیارت کی گئی۔ اس موقع پر مولانا محمد عبدالحمید رحمانی چشتی، صدر کل ہند تنظیم اصلاح معاشرہ نے دعائے خیر کی۔

متعلقہ خبریں
کوڑنگل میں آثارِ شریفہ کی زیارت اور خطابِ مولانا محسن پاشاہ نقشبندی
مدینہ اسکولز کا سالانہ پروگرام ’’ترنگ‘‘ شاندار ثقافتی مظاہرے کے ساتھ منعقد
حیدرآباد: اردو گھر میں ٹی ایس ٹی یو کے زیر اہتمام تقریری مقابلے
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
حضور اکرمؐ سے حضرت صدیق اکبرؓ  کی بے پناہ محبت ، تقوی و پرہیزگاری مثالی – نوجوانوں کو نمازوں کی پابندی کی تلقین :مفتی ضیاء الدین نقشبندی

تقریب کے دوران جناب میر ذوالفقار علی، رکن اسمبلی چارمینار (کل ہند مجلس اتحاد المسلمین)، جناب محمد عبدالقدیر صدیقی، سپرنٹنڈنٹ مکہ مسجد، مولانا خواجہ سید ریاض الدین چشتی اجمیری، جانشین سابقہ دیوان حضرت سالوت حسین اجمیر شریف، اور مولانا سید رفت علی نقشبندی قادری سمیت دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔