شمالی بھارت

یوپی اور اترکھنڈ سے 8 مشتبہ دہشت گرد گرفتار

پولیس نے کئی آلات بشمول موبائل فون‘ پین ڈرائیو اور میموری کارڈس برآمد کئے۔ یہ بھی خبر ہے کہ کامل کے قبضہ سے 2.5 لاکھ روپے برآمد ہوئے جو کہا جاتا ہے کہ بنگلہ دیشی دہشت گرد عبداللہ طلحہ نے دہشت گرد فنڈنگ کے لئے بھیجے تھے۔

لکھنو/ ہری دوار: اترپردیش اے ٹی ایس (انسداد ِ دہشت گرد دستہ) نے مختلف مقامات سے 8 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ ان پر القاعدہ فی الہند اور اس کی ذیلی تنظیم جماعت المجاہدین سے روابط کا الزام ہے۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔

یوپی کے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس(نظم وضبط) پرشانت کمار نے پیر کے دن ایک بیان میں کہا کہ 8  افراد اترپردیش اور اترکھنڈ کے مختلف مقامات سے گرفتار کئے گئے۔ ان کے نام لقمان‘ محمد علیم‘ مختار‘ کامل‘ شہزاد اور مدثر بتائے گئے ہیں۔

ان کے علاوہ بنگلہ دیشی شہری علی نور اور جھارکھنڈ کے نوازش انصاری کو بھی گرفتار کیا گیا۔ ان کے قبضہ سے مبینہ دہشت گرد فنڈنگ کا الکٹرانک ثبوت اور جہادی لٹریچر برآمد ہوا۔ پولیس نے کئی آلات بشمول موبائل فون‘ پین ڈرائیو اور میموری کارڈس برآمد کئے۔ یہ بھی خبر ہے کہ کامل کے قبضہ سے 2.5 لاکھ روپے برآمد ہوئے جو کہا جاتا ہے کہ بنگلہ دیشی دہشت گرد عبداللہ طلحہ نے دہشت گرد فنڈنگ کے لئے بھیجے تھے۔