آندھراپردیش

آندھراکے تروملا گھاٹ روڈ پر تیندوے کے نظر آنے پر چوکسی

ایک تیندوے کو دیکھاگیاجس سے کار میں تروپتی سے تروملا جانے والے یاتریوں کے ایک گروپ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔تیندوا بعد ازاں دوبارہ جنگل میں غائب ہو گیا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے تروملا گھاٹ روڈ پر تیندوے کے نظر آنے کے بعد یاتریوں کو چوکس کردیاگیا۔ٹی ٹی ڈی کے ویجلنس حکام کے مطابق جمعرات کی صبح ایک تیندوے کو دیکھاگیاجس سے کار میں تروپتی سے تروملا جانے والے یاتریوں کے ایک گروپ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔تیندوا بعد ازاں دوبارہ جنگل میں غائب ہو گیا۔

متعلقہ خبریں
نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے چیتا ہلاک

اگرچہ کہ سیشاچلم کے جنگلات میں تیندووں کا نظرآناایک عام معاملہ ہے، لیکن ٹی ٹی ڈی نے پیدل چلنے والے راستے اور گھاٹ کی سڑکوں سے تروملا جانے والے یاتریوں کو چوکس رہنے کا مشورہ دیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال 11 اگست کو ایک 6سالہ لڑکی پر تیندوے نے حملہ کر دیا تھا جس میں وہ ہلاک ہوگئی تھی۔