تلنگانہ

تلنگانہ میں بی جے پی کی 20فروری سے وجئے سنکلپ یاترا

تلنگانہ میں بی جے پی پارلیمانی انتخابات میں کم از کم 10 نشستوں پر کامیابی کا نشانہ رکھتی ہے۔اس کے حصہ کے طورپر زعفرانی جماعت حکمت عملی کے تحت جیتنے پیشرفت کر رہی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں بی جے پی پارلیمانی انتخابات میں کم از کم 10 نشستوں پر کامیابی کا نشانہ رکھتی ہے۔اس کے حصہ کے طورپر زعفرانی جماعت حکمت عملی کے تحت جیتنے پیشرفت کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
مرکزی وزیرکشن ریڈی کا دورہ سعودی عرب
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا
عدالت میں عدم حاضر بی جے پی قائد پر جج برہم
ڈاکٹر فہمیدہ بیگم کی قیادت میں جامعہ عثمانیہ میں اردو کے تحفظ کی مہم — صحافیوں، ادبا اور اسکالرس متحد، حکومت و یو جی سی پر دباؤ میں اضافہ

عوام تک رسائی اور موجودہ ریاستی کانگریس حکومت کی ناکامیوں کو اجاگرکرنے اور پارٹی کو نچلی سطح سے مستحکم کرنے کے مقصد سے اس ماہ کی 20 تاریخ سے وجئے سنکلپ یاترا کے نام پر رتھ یاترا نکالی جارہی ہے۔

زعفرانی جماعت نے ریاست کی 17 پارلیمانی نشستوں کو 5 کلسٹروں میں تقسیم کیا ہے اور پارٹی تمام حلقوں کا احاطہ کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

یہ رتھ یاترا پانچ کلسٹروں میں 4,238 کلومیٹر کا احاطہ کرے گی۔ و زیر اعظم نریندر مودی یاترا کے اختتام پر منعقد کئے جانے والے جلسہ میں شرکت کریں گے۔