تلنگانہ
صدر نشین و ارکان ٹی ایس پی ایس سی کیلئے600 درخواستیں وصول
تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے صدر نشین اور اراکین کے عہدوں کیلئے اب تک600 سے زیادہ درخواستیں داخل کی گئی ہیں۔
حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے صدر نشین اور اراکین کے عہدوں کیلئے اب تک600 سے زیادہ درخواستیں داخل کی گئی ہیں۔
درخواست گزاروں میں موظف آئی اے ایس اور آئی پی ایس عہدیداروں کے علاوہ برسر خدمت عہدیداروں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
درخواست گزاروں کی اکثریت پر وفیسرس پر مشتمل ہے۔ تمام درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعد عہدیدار حتمی فہرست حکومت کے حوالہ کریں گے۔ کل تک رپورٹ حکومت کے حوالے کردئیے جانے کا امکان ہے۔
یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ12 جنوری کو اس سلسلہ میں حکومت کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا تھا۔
ریاست میں کانگریس کے برسر اقتدار آنے کے بعد صدر نشین جناردھن ریڈی اور دیگر ارکان نے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
a3w