کھیل
ونیش بھوگاٹ نے سی اے ایس سے مشترکہ سلور میڈل دینے کی درخواست کی
ونیش پھوگاٹ نے اس معاملے پر فوری سماعت کا مطالبہ کیا ہے اور دو اولمپک چاندی کے تمغے دینے کی درخواست کی ہے۔ ایک انہیں اور ایک ہارنے والے فائنلسٹ کو۔ ونیش کی درخواست پر فیصلہ آج متوقع ہے۔

پیرس: ہندوستانی پہلوان ونیش پھوگاٹ نے کورٹ آف آربٹریشن فار اسپورٹ (سی اے ایس) میں 50 کلوگرام زمرے کے اولمپک فائنل سے خود کو نااہل قرار دینے کے بعد انہیں مشترکہ چاندی کا تمغہ دئے جانے کی درخواست کی ہے۔
ونیش پھوگاٹ نے اس معاملے پر فوری سماعت کا مطالبہ کیا ہے اور دو اولمپک چاندی کے تمغے دینے کی درخواست کی ہے۔ ایک انہیں اور ایک ہارنے والے فائنلسٹ کو۔ ونیش کی درخواست پر فیصلہ آج متوقع ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ونیش پھوگاٹ کو پیرس اولمپک میں خواتین کے 50 کلوگرام ریسلنگ فائنل سے 100 گرام زیادہ وزن کی وجہ سے نااہل قرار دیا گیا تھا۔