کرناٹک حکومت، اسکولوں میں بھی ویر ساورکر کی تصویر لگائے گی:سنیل کمار
سنیل کمار نے کہا کہ کانگریس لیڈروں کو 75 سال بعد علم ہوا ہے۔ وہ ایسا برتاؤ کر رہے ہیں جیسے وہ ساورکر کے لئے نرم گوشہ رکھتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ حکومت سرحدی تنازعہ کے معاملہ میں کنڑا لوگوں کے جذبات کو ترجیح دے گی۔
بیلگاوی: بیلگاوی سورنا ودھانا سودھا میں ویر ساورکر کی تصویر کی کامیابی کے ساتھ نقاب کشائی کرنے کے بعد حکمراں بی جے پی اب ریاست کے تمام اسکولوں میں آزادی پسندوں کی تصویریں لگانے کی تیاری کر رہی ہے۔
وزیر کنڑا اور ثقافت وی سنیل کمار نے منگل کو کہا کہ حکمراں بی جے پی ریاست کے اسکولوں میں ویر ساورکر کی تصویر لگانے پر غور کر رہی ہے۔ وزیر کمار نے سوورنا سودھا کے اسمبلی ہال میں ساورکر کی تصویر لگانے کے اقدام کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپوزیشن کانگریس پارٹی کے اس کی مخالفت نہ کرنے کے فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ کانگریس لیڈروں کو 75 سال بعد علم ہوا ہے۔ وہ ایسا برتاؤ کر رہے ہیں جیسے وہ ساورکر کے لئے نرم گوشہ رکھتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ حکومت سرحدی تنازعہ کے معاملہ میں کنڑا لوگوں کے جذبات کو ترجیح دے گی۔
ہم اپنے لوگوں کے جذبات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔ کرناٹک حکومت نے سورنا ودھانا سودھا کے اسمبلی ہال میں کانگریس کی مخالفت کے درمیان ساورکر کی تصویر کی نقاب کشائی کی تھی۔ ویر ساورکر کی تصویر ملک کی عظیم شخصیات کی ان 7 تصاویر میں سے ایک تھی جو اسمبلی ہال میں لگائی گئی تھیں۔
یہ تقریب کانگریس قائدین اور قانون سازوں کی غیر موجودگی میں انجام پائی۔ بعد میں، حیرت کا اظہار کرتے ہوئے اپوزیشن کانگریس پارٹی نے برقرار رکھا کہ بیلگاوی سوورنا سودھا میں ویر ساورکر کی تصویر لگانے کی اس کی کوئی مخالفت نہیں ہے۔
اس نے مطالبہ کیا کہ پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کی تصویر دوسروں کے ساتھ لگائی جائے۔ کانگریس کے موقف نے سیاسی حلقوں کو حیران کر دیا ہے۔