مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری
پرمولاناڈاکٹر ذوالفقار محی الدین صدیقی قادری ملتانی صدر شعبہ عربی جی۔ڈی۔سی و سابق ڈین وچیرمین بورڑ آف اسٹڈیزعثمانیہ یونیورسٹی کی نگرانی میں اپنا تحقیقی مقالہ تحریر کیا،جس پر انہیں پی ایچ ڈی کے لئے مستحق قرار دیا گیا۔

حیدرآباد: شہر حیدرآباد کی علمی وروحانی مایہ ناز شخصیت، صاحب بصیرت فقیہ،نکتہ رس عالم حضرت مولانا مفتی سید ضیاء الدین نقشبندی شیخ الفقہ وصدر مفتی جامعہ نظامیہ کوعثمانیہ یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا۔
کنٹرولر امتحانات عثمانیہ یونیورسٹی نے ان کے تحقیقی مقالہ ”المیزات البلاغیۃ فی أحادیث الزجاجۃ“ کے موضوع پرمولاناڈاکٹر ذوالفقار محی الدین صدیقی قادری ملتانی صدر شعبہ عربی جی۔ڈی۔سی و سابق ڈین وچیرمین بورڑ آف اسٹڈیزعثمانیہ یونیورسٹی کی نگرانی میں اپنا تحقیقی مقالہ تحریر کیا،جس پر انہیں پی ایچ ڈی کے لئے مستحق قرار دیا گیا۔
کتاب وحکمت کے معلم حضرت محمد مصطفی ﷺکی زبان فیض ترجمان سے نکلے ہوئے جواہر پارے‘علم ادب میں بھی سند کی حیثیت رکھتے ہیں۔لجنۃ المناقشہ میں سینئر پروفیسر، پروفیسرعبد المجید صدیقی، پروفیسر سید بدیع الدین صابری رہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر محمد سیف اللہ سابق ڈین، پروفیسر مصطفی شریف نقشبندی، ڈاکٹر جمل خان سابق ڈین،ڈاکٹر ابراہیم سالار،ڈاکٹر عماد الدین انورلکچرر، ڈاکٹر فضل اللہ شریف لکچرر،ڈاکٹر صفی اللہ خان لکچرر‘ڈاکٹر حسن محمد نقشبندی،سید جمال اللہ قادری شہزاد،مختلف جامعات کے پروفیسرس ودیگرموجود تھے۔