دہلی

ونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا کانگریس میں شامل

کانگریس کی رکنیت حاصل کرتے ہوئے پھوگاٹ نے کہا "میں کانگریس کا بہت شکریہ ادا کرتی ہوں، کیونکہ برے وقت میں ہی ہمیں پتہ چلتا ہے کہ ہمارا کون ہے۔ جب ہمیں سڑکوں پر گھسیٹا جا رہا تھا، بی جے پی کے علاوہ آپ سب نے حمایت کی۔

نئی دہلی: ہریانہ اسمبلی انتخابات سے پہلے اولمپیئن پہلوان ونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا جمعہ کو کانگریس میں شامل ہو گئے کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کے دوران دونوں پہلوانوں کو پارٹی کا پٹکا پہنا کر کانگریس کا رکن بنایا۔

متعلقہ خبریں
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
کانگریس میں شمولیت، بجرنگ پونیا کو دھمکی آمیز پیامات،تحقیقات کا آغاز
بی آر ایس کے کئی ایم ایل ایز، کانگریس کے ربط میں: ایم ہنمنت راؤ
نوح میں 28 اگست تک موبائل انٹرنیٹ سروس معطل
جوفرا آرچر کی جگہ کرس جارڈن ممبئی انڈینس میں شامل

 اس دوران پارٹی کے ہریانہ امور انچارج دیپک باوریا اور دیگر لیڈران بھی موجود تھے کانگریس میں دونوں رہنماؤں کا خیرمقدم کرتے ہوئے مسٹر وینوگوپال نے کہا "آج کانگریس کے لیے ایک بڑا دن ہے۔ یہ ہم سب کے لیے فخر کا لمحہ ہے کیونکہ ہم اپنے کانگریس خاندان میں ونیش پھوگاٹ جی اور بجرنگ پونیا جی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔”

اس سے پہلے دونوں لیڈروں نے کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور دو دن پہلے دونوں نے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سے بھی ملاقات کی تھی اور پھر یہ تقریباً طے پایا تھا کہ دونوں کانگریس میں شامل ہو کر اسمبلی انتخابات میں حصہ لیں گے اورہریانہ سے الیکشن لڑیں گے۔

کانگریس کی رکنیت حاصل کرتے ہوئے محترمہ پھوگاٹ نے کہا "میں کانگریس کا بہت شکریہ ادا کرتی ہوں، کیونکہ برے وقت میں ہی ہمیں پتہ چلتا ہے کہ ہمارا کون ہے۔ جب ہمیں سڑکوں پر گھسیٹا جا رہا تھا، بی جے پی کے علاوہ آپ سب نے حمایت کی۔

 آپ ہمارے درد اور آنسوؤں کو سمجھ پا رہے تھے ۔ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں ایک ایسے نظریے والی پارٹی سے وابستہ ہوئی ہوں جو خواتین کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف سڑکوں سے لے کر پارلیمنٹ تک لڑنے کے لیے تیار ہے۔

پونیا نے کہا "میں سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ہم ناانصافی کے خلاف مل کر لڑیں گے اور ہر جدوجہد میں کانگریس کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ ہم نے خواتین پہلوانوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے خلاف بی جے پی کی خواتین ممبران پارلیمنٹ کو خط لکھا تھا، لیکن کسی نے ہماری بات کا جواب نہیں دیا اور ساتھ نہیں کھڑے تھے۔”

ہریانہ کانگریس کے صدر ادے بھان نے بھی ان کا استقبال کیا اور کہا "آج ونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا کانگریس پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔ ان دونوں نے اپنی صلاحیتوں سے پوری دنیا میں ہندوستان کا نام روشن کیا ہے۔ میں آپ دونوں کو ہریانہ کانگریس کمیٹی کی طرف سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ہم آپ کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔”

a3w
a3w