کھیل

ونیش پھوگاٹ دفاعی چمپئن کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں داخل

آج یہاں کھیلے گئے پہلے پیریڈ کے بعد سوساکی نے میچ میں 1-0 کی برتری حاصل کی تاہم ونیش نے دوسرے دور میں شاندار واپسی کرتے ہوئے جاپانی پہلوان کو 3-2 سے ہرا کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔

پیرس: ہندوستانی پہلوان ونیش پھوگاٹ نے منگل کو پیرس اولمپک میں خواتین کے 50 کلوگرام فری اسٹائل راؤنڈ آف 16 ریسلنگ مقابلے میں جاپان کی ٹوکیو 2020 کی چیمپئن یوئی سوساکی کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

متعلقہ خبریں
احتجاجی ریسلرس اپنے میڈلس گنگا میں بہاد دیں گے

 آج یہاں کھیلے گئے پہلے پیریڈ کے بعد سوساکی نے میچ میں 1-0 کی برتری حاصل کی  تاہم ونیش نے دوسرے دور میں شاندار واپسی کرتے ہوئے جاپانی پہلوان کو 3-2 سے ہرا کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔ آخری آٹھ میں ان کا مقابلہ 2019 کی یورپی چیمپئن یوکرین کی اوکسانا لیواچ سے ہوگا۔

یوئی سوساکی نہ صرف موجودہ اولمپک چیمپیئن تھیں بلکہ وہ اس کیٹیگری میں تین بار کی عالمی چیمپیئن اور موجودہ ایشین چیمپیئن بھی ہیں۔

a3w
a3w