شمال مشرق

منی پور میں ایک بار پھر تشدد بھڑک اُٹھا

دریں اثنا، منی پور حکومت نے امپھال ایسٹ اور امپھال ویسٹ میں کرفیو میں نرمی منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔ اس سے قبل آج رات آٹھ بجے تک کرفیو میں نرمی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

امپھال: منی پور کے امپھال ویسٹ کے سینجم چرانگ میں جمعرات کو مسلح کوکی شرپسندوں کے حملے میں منی پور پولیس کے ایک جوان سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
سنکرانتی منانے گھر آیا نوجوان پراسرار حالات میں مردہ پایاگیا
منی پور کی صورتحال پر وزارت ِ داخلہ میں کل اہم میٹنگ
تلنگانہ میں چینی مانجے سے کانسٹبل کے بشمول 3 افراد زخمی
مہذب سماج میں تشدد اور دہشت گردی ناقابل قبول: پرینکا گاندھی
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق

منی پور میں اس وقت تشدد پھر سے بھڑک اٹھا جب کچھ تنظیموں نے دوسرے نسلی گروہ کے علاقے میں لاشیں دفنانے کی کوشش کی۔ ادھر سینجم چرانگ میں مسلح کوکی شرپسندوں کے حملے میں پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔

دریں اثنا، منی پور حکومت نے امپھال ایسٹ اور امپھال ویسٹ میں کرفیو میں نرمی منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔ اس سے قبل آج رات آٹھ بجے تک کرفیو میں نرمی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق لنگول میں مکانات جلانے کے معاملے میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔