مہاراشٹرا

اکولا میں دو گروپس کے درمیان تصادم، ایک ہلاک، دفعہ 144 نافذ

مہاراشٹرا کے اکولا میں دوگروپوں کے درمیان تصادم ہوگیا۔ اس دوران پتھراؤ اور آتشزنی بھی کی گئی۔ جس کے نتیجہ میں پویس کو 3 پولیس اسٹیشن کے علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کرنا پڑا۔ اس جھڑپ میں ایک کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

اکولا/ناگپور: ایک قابل اعتراض انسٹاگرام پوسٹ پر دو گروپوں کے درمیان پرتشدد تصادم کے بعد مہاراشٹر کے اکولا شہر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم
ہندو بھگوانوں کے خلاف پوسٹ، مقدمہ درج
ضلع آصف آباد میں دو گروپس میں تصادم، 3افرادہلاک
گجرات کی 25 سیٹوں پر انتخابی مہم کا شور ختم
راج ٹھاکرے کی تصویر پر مہاراشٹر میں نیا تنازعہ

اہلکار کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کی شام کو پیش آیا، جس میں اکولا شہر میں ایک مذہبی رہنما کے بارے میں ایک قابل اعتراض انسٹاگرام پوسٹ پر دو گروپوں کے درمیان تصادم میں دو پولیس اہلکاروں سمیت آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔

مہاراشٹرا کے اکولا میں دوگروپوں کے درمیان تصادم ہوگیا۔ اس دوران پتھراؤ اور آتشزنی بھی کی گئی۔ جس کے نتیجہ میں پویس کو 3 پولیس اسٹیشن کے علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کرنا پڑا۔ اس جھڑپ میں ایک کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

ساتھ ہی ایک پولیس عہدیدار کے ساتھ تین افراد زخمی بتائے گئے ہیں۔ تاہم فی الحال صورتحال قابو میں ہے۔ جبکہ دیگر اضلاع سے پولیس اور ایس آر پی کی بھاری فوج طلب کرلی گئی ہے۔

اکولا میں کل شام ایک مخصوص کمیونٹی کے مذہبی رہنما کے خلاف انسٹا گرام پر متنازعہ پوسٹ لکھنے کی وجہ سے بہت سے لوگ جمع ہوگئے اور پولیس اسٹیشن پہنچ گئے۔

جہاں اس سلسلہ میں شکایت درج کرائی گئی۔ بے قابو ہوکر کئی لوگوں نے گاڑیوں کو توڑ پھوڑ اور پتھراؤ شروع کردیا جس میں ایک شخص کی موت ہوگئی۔ آتشزنی کے موقع پر دوسری برادریوں کے افراد بھی آمنے سامنے آگئے اور پھتراؤ شروع ہوگیا۔

پرانے شہر کے گنگادھر چوک پولا چوک ہری ہرپیٹھ علاقوں میں ایک ملی جلی بستی ہے جہاں دونوں برادریاں آمنے سامنے آگئیں اور ایک دوسرے پر پتھراؤ شروع کردیا۔

اس دوران کئی گاڑیوں کو توڑ پھوڑ کیا گیا۔ کئی گاڑیاں نذر آتش کردی گئیں۔ تاہم پولیس نے صورتحال پر قابوپانے کیلئے فوری طورپر آنسو گیس شل کا استعمال کیا۔  اکولا ضلع کے دیہی علاقوں سے پولیس بلائی گئی۔ پولیس نے اب تک 15 افراد کو حراست میں لیکر کارروائی شروع کردی ہے۔

اکولا ایڈیشن کی ایس پی مونیکا راوت کا کہنا ہے کہ کل کی جھڑپ کے بعد اب اکولا شہر اور اس علاقہ میں مکمل امن ہے۔ میں عوام سے اپیل کروں گی کہ کسی بھی افواہ پرکان نہ دھریں، اگر ایسا کوئی واقعہ سامنے آئے تو فوری طورپر پولیس سے رابطہ کریں۔

فی الحال اس معاملہ میں ایک شخص کی موت ہوگئی ہے، ایک پولیس عہدیدار کے ساتھ تین افراد زخمی ہیں۔ کئی گاڑیوں کو توڑ پھوڑ اور نذر آتش کردیا گیا۔ ہم نے اب تک 15 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

a3w
a3w