مہاراشٹرا

مہاراشٹر میں بھی بی جے پی کا صفایا ہو جائے گا: نانا پٹولے

پٹولے کرناٹک اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی شاندار جیت کے بعد جشن منا رہے ریاستی کانگریس ہیڈکوارٹر میں پرجوش کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے۔

ممبئی: مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی (ایم پی سی سی) کے صدر نانا پٹولے نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا آئندہ لوک سبھا اور ریاستی اسمبلی انتخابات میں اسی طرح صفایا ہو جائے گا جس طرح کرناٹک میں ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں
اے پی میں لوک سبھا کے 13حلقوں کیلئے ٹی ڈی پی کی پہلی فہرست جاری
پٹنہ میں اپوزیشن اتحاد کا شاندار مظاہرہ
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
مہاراشٹرا میں دستانے بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی، 13 مزدور ہلاک
حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے انتخابات

مسٹر پٹولے کرناٹک اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی شاندار جیت کے بعد جشن منا رہے ریاستی کانگریس ہیڈکوارٹر میں پرجوش کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے۔ اس دوران کانگریس کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے مٹھائیاں تقسیم کیں۔

انہوں نے کہا کہ مسٹر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا نے ملک کی سیاست کا رخ بدل دیا ہے اور اس کا اثر کرناٹک انتخابات کے نتائج میں دیکھا گیا ہے۔ کرناٹک کے عوام نے "دہلی کے کرپٹ ڈبل انجن” اور 40 فیصد "لوٹ” کو شکست دے کر تعصب اور آمریت کو مسترد کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کو فتح دلائی ہے۔