سوشیل میڈیاقومی
ٹرینڈنگ

گرل فرینڈ کے ساتھ نوجوان کا خطرناک بائیک اسٹنٹ، لڑکی خوفزدہ ہونے کے بجائے انجوائے کرتی رہی (ویڈیو)

موجودہ دور میں لوگ سوشل میڈیا پر لائکس، ویوز اور شہرت کے پیچھے اس قدر دیوانہ ہو چکے ہیں کہ اپنی جان کی پرواہ تک نہیں کرتے۔ ویڈیو کو وائرل کرنے کے چکر میں کئی نوجوان خطرناک کھیل کھیلنے لگتے ہیں جن میں جان کا شدید خطرہ ہوتا ہے، لیکن پھر بھی وہ باز نہیں آتے۔

نئی دہلی: سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ویڈیو زبردست وائرل ہو رہا ہے جس نے ہر کسی کو حیران کر دیا ہے۔ ویڈیو میں ایک نوجوان اپنی گرل فرینڈ کو بائیک پر بٹھا کر تیز رفتار میں خطرناک اسٹنٹ کرتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ اتنا خطرناک اسٹنٹ ہونے کے باوجود لڑکی گھبرانے کے بجائے اسے انجوائے کرتی دکھائی دیتی ہے۔

متعلقہ خبریں
17 سالہ لڑکے کو بے رحمانہ زدوکوب، 2 افراد گرفتار
تلنگانہ: بیٹے کی گرفتاری پر ہوم گارڈ کا پولیس اسٹیشن میں ہنگامہ
80 سال کی عمر میں دادی کی جم ورزش کی ویڈیو وائرل ویڈیو دیکھ کر لوگوں کو پسینہ آنے لگا
کووں کی بڑی تعداد نے مال کی پارکنگ میں ڈیرہ ڈال لیا
پالتو کتے کو گلے میں پھندا ڈال کر مارنے کی کوشش (ویڈیو)

موجودہ دور میں لوگ سوشل میڈیا پر لائکس، ویوز اور شہرت کے پیچھے اس قدر دیوانہ ہو چکے ہیں کہ اپنی جان کی پرواہ تک نہیں کرتے۔ ویڈیو کو وائرل کرنے کے چکر میں کئی نوجوان خطرناک کھیل کھیلنے لگتے ہیں جن میں جان کا شدید خطرہ ہوتا ہے، لیکن پھر بھی وہ باز نہیں آتے۔

اس ویڈیو میں ایک لڑکا اپنی بائیک پر گرل فرینڈ کے ساتھ بیٹھا ہے اور تیز رفتاری سے بائیک چلاتے ہوئے خطرناک اسٹنٹس کرتا دکھائی دیتا ہے۔ اتنی تیزی اور بے خوفی کے ساتھ کیے گئے اس اسٹنٹ کو دیکھ کر کوئی بھی دنگ رہ جائے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اسٹنٹ کے دوران لڑکی بالکل بھی نہیں گھبرائی بلکہ ہنستی مسکراتی رہی اور لگ رہا تھا کہ جیسے وہ اس خطرناک رائیڈ کو بھرپور انجوائے کر رہی ہو۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسٹنٹ کے دوران ایک دوست اس پورے منظر کو کیمرے میں ریکارڈ کر رہا تھا جو اب تیزی سے وائرل ہو چکا ہے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے آ رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا، "ایسا اسٹنٹ کرنے کے لئے لوہے کا کلیجہ چاہیے”۔ ایک اور نے کہا، "لڑکی کا نہ گھبرانا واقعی حیرت انگیز ہے۔” جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ "ایسا خطرناک اسٹنٹ کرنے کے لئے یقیناً اس نوجوان نے سخت پریکٹس کی ہوگی۔”

نوٹ:
ایسے اسٹنٹس زندگی کے لئے انتہائی خطرناک ہو سکتے ہیں۔ سڑکوں پر اس طرح کے کھیل نہ صرف اپنی جان کے لئے بلکہ دوسروں کی زندگی کے لئے بھی خطرہ بن سکتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے کے لئے ایسے خطرات مول لینا کسی بھی صورت میں عقلمندی نہیں۔