کھیل

ویراٹ کوہلی نے لٹن داس کو اپنا بیاٹ تحفے میں دے دیا

جلال یون نے بتایاکہ ہم سب (بنگلہ دیش کی ٹیم) میچ کے بعد ڈائننگ ہال میں بیٹھے تھے جب ویراٹ نے آکر اپنا بیٹ لٹن کو تحفے میں دیا۔ یہ وقت لٹن کیلئے ایک متاثرکن لمحہ تھا۔ لٹن اچھا بیٹر ہے۔ وہ ٹسٹ اور ونڈے کے بہترین کھلاڑی ہیں۔

سڈنی: ہندوستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ایک میاچ میں بنگلہ دیش کو 5 رنز سے ہرایا تھا۔ روہت شرما کی کپتانی میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے اپنا چوتھا لیگ میچ بنگلہ دیش کے خلاف ایڈیلیڈ اوول میں کھیلا۔ اس میچ میں بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا اور ٹیم انڈیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

ہندوستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کے راہول اور کوہلی کی نصف سنچریوں کی بنیاد پر 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 184 رنز بنائے۔ اس کے بعد بنگلہ دیش کی ٹیم نے 7 اوورز میں 66 رنز بنائے اور بارش شروع ہوگئی۔ بارش کے باعث میچ کو 16 اوورز تک محدود کردیا گیا اور بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 151 رنز کا نیا ہدف دیا گیا۔

جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے 16 اوورز میں 6 وکٹ پر 145 رنز بنائے اور ہندوستان 5 رنز سے جیت گیا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ بنگلہ دیش کی جانب سے بنگلہ دیش کے اوپنر بلے باز لٹن داس نے 21 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی اور اس دوران انہوں نے 3 چھکے اور 6 چوکے لگائے۔

 اس میچ میں بنگلہ دیش کی جانب سے پہلی وکٹ لٹن داس کی گری جو 27 گیندوں پر 60 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ میچ کے بعد کوہلی نے اپنا بیٹ لٹن داس کو تحفے میں دیا۔ یہ اطلاع بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے آپریشنز کے چیرمین جلال یونس نے دی ہے۔

انہوں نے کہاککہ ہم سب (بنگلہ دیش کی ٹیم) میچ کے بعد ڈائننگ ہال میں بیٹھے تھے جب ویراٹ نے آکر اپنا بیٹ لٹن کو تحفے میں دیا۔ یہ وقت لٹن کیلئے ایک متاثرکن لمحہ تھا۔ لٹن اچھا بیٹر ہے۔ وہ ٹسٹ اور ونڈے کے بہترین کھلاڑی ہیں۔ اب وہ ٹی ٹوئنٹی میں بھی اچھی بیٹنگ کررہے ہیں۔