کھیل

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ویراٹ کوہلی کی ترقی، بابراعظم کی تنزلی

ٹیسٹ بلے بازوں کی درجہ بندی میں ہندوستان کے بلے باز وراٹ کوہلی 737 پوائنٹس کے ساتھ دو درجے چڑھ کر آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ پاکستان کے بابر اعظم چھ پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

لندن: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے چہارشنبہ کو جاری کی گئی ٹیسٹ بلے بازوں کی درجہ بندی میں ہندوستان کے بلے باز وراٹ کوہلی 737 پوائنٹس کے ساتھ دو درجے چڑھ کر آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ پاکستان کے بابر اعظم چھ پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
بابر کے چیک پر انعامی رقم مختلف درج، تصویر پر دلچسپ تبصرے
نیدرلینڈ نے ٹی-20 ورلڈ کپ ٹیم میں دو تبدیلیاں کیں
سلیکٹرس ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کے موڈ میں نہیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ۔کوہلی اور پنت کو جگہ ملنا تقریباً یقینی
کوہلی، انگلینڈ کے خلاف پہلے 2 ٹسٹ میاچس سے دستبردار
کوہلی نے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا

ٹیسٹ بلے بازوں کی رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ بدستور 881 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں شاندار سنچری کھیلنے والے محمد رضوان سات درجے ترقی کر کے آسٹریلیا کے عثمان خواجہ کے ساتھ مشترکہ طور پر دسویں نمبر پر پہنچ گئے۔

انگلینڈ کے بلے باز ہیری بروک آئی سی سی ٹیسٹ بلے بازوں کی رینکنگ میں تین درجے بہتری کے ساتھ چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ بروک نے اعظم، اسٹیون اسمتھ اور ہندوستانی کپتان روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا۔ بروک نے سری لنکا کے ساتھ حالیہ ٹیسٹ سیریز میں اپنی شاندار بلے بازی کا فائدہ اٹھایا۔ کین ولیمسن 859 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور ڈیرل مچل 768 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

رینکنگ لسٹ میں ہندوستانی کپتان روہت شرما ایک مقام کھسک کر 751 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے اور یشسوی جیسوال 740 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہیں۔

بنگلہ دیش کی تاریخی ٹیسٹ جیت کے ہیرو مشفق الرحیم نے 191 رنز کی اننگز کے بعد اپنے کیرئیر کی سب سے زیادہ ریٹنگ حاصل کی اور سات درجے ترقی کر کے 17 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

a3w
a3w