حیدرآباد

کویتا ای ڈی کے سامنے پیش ہوں گی

کے کویتا نے کہاکہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ تحقیقات کے نام پر مخصوص سیاسی مقاصد کا ر فرما ہیں۔ میں نے واضح کردیا ہے کہ موجودہ تحقیقات سے ان کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ ایک سماجی کارکن کی حیثیت سے میرے پہلے سے طئے شدہ مصروفیات ہیں۔

حیدرآباد: بھارت راشٹرا سمیتی کی خاتون قائد کے کویتا نے ای ڈی کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے کہا کہ دہلی شراب اسکام کیس میں 11 مارچ کو دہلی میں مرکزی ایجنسی کے دفتر میں پیش ہوں گی۔ ای ڈی کی نوٹس پر جس میں انہیں 9مارچ کو حاضر ہونے کی ہدایت دی تھی۔

متعلقہ خبریں
بیٹی کی شادی کی رقم لے کر باپ فرار۔ ماں خودکشی کرلینے پر مجبور
کویتا، پیش نہیں ہورہی ہیں سپریم کورٹ میں ای ڈی کا انکشاف
جی او 3 سے خواتین کے حقوق سلب کرنے کی کوشش: کویتا
توہین آمیز ریمارکس پر کے سی آر کو نوٹس
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل

 ردعمل کے طور پر کے کویتا جو چیف منسٹر تلنگانہ نے کے سی آر کی بیٹی ہیں، نے بظاہر ای ڈی کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے انہیں ایک ہفتہ کی مہلت دینے کی درخواست کی تھی جسے ای ڈی نے مسترد کردیا تھا۔ جس کے بعد انہوں نے ای ڈی کو ایک اور مکتوب روانہ کیا تھا۔

 اپنے بیان میں کے کویتا نے کہاک ہ وہ ذمہ دار ہندوستانی شہری اور اس ملک کی خاتون ہونے کے ناطے آئین میں مجھے حقوق حاصل ہیں، اس کو استعمال کرنا چاہتی ہیں۔انہوں نے تحریر کیا کہ وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں مختصر مدتی نوٹس میں مجھے کیوں طلب کیا گیا ہے۔

مجھے ایسا لگتا ہے کہ تحقیقات کے نام پر مخصوص سیاسی مقاصد کا ر فرما ہیں۔ میں نے واضح کردیا ہے کہ موجودہ تحقیقات سے ان کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ ایک سماجی کارکن کی حیثیت سے میرے پہلے سے طئے شدہ مصروفیات ہیں۔

ا ن مصروفیات کو ایک ہفتہ قبل قطعیت دی گئی مگر اس کے باوجود میری اس درخواست کو مسترد کرنا ایسا لگتا ہے کہ اس کے پس پردہ سیاسی مقاصد ہوسکتے ہیں۔ جنہیں ہر کوئی جانتا ہے۔ یہ سیاسی انتقام کے سواکچھ نہیں ہے۔ تاہم وہ ایک ذمہ دار شہری کے ناطے وہ 11مارچ کو دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پیش ہوں گی۔ کویتا نے یہ بات کہی۔