آندھراپردیش

وشاکھاپٹنم آندھراپردیش کا دارالحکومت بن جائے گا: جگن موہن ریڈی

سرمایہ کاری سے متعلق وشاکھاپٹنم میں ماہ مارچ میں منعقد ہونے والی عالمی چوٹی کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے جگن موہن نے کہا کہ ان کے دفتر کو عنقریب پورٹ سٹی کو منتقل کردیا جائے گا۔

نئی دہلی: چیف منسٹر آندھراپردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی نے آج یہاں کہا کہ ریاست کے صدر مقام کو وشاکھاپٹنم منتقل کردیاجائے گا۔

متعلقہ خبریں
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
66لاکھ استفادہ کنندگان میں وظائف کی تقسیم کا آغاز
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
آرام گھر فلائی اوور کا چیف منسٹر کے ہاتھوں افتتاح

سرمایہ کاری سے متعلق وشاکھاپٹنم میں ماہ مارچ میں منعقد ہونے والی عالمی چوٹی کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے دفتر کو عنقریب پورٹ سٹی کو منتقل کردیا جائے گا۔

ہ کارروائی چند مہینوں میں کی جائے گی۔چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے کہا کہ میں سرمایہ کاروں کو وشاکھاپٹنم کی دعوت دینے کیلئے یہاں آیا ہوا ہوں۔جوکہ ریاست کا صدر مقام بننے والا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی وشاکھاپٹنم منتقل ہوجائیں گے۔

اس طرح یہ عمل چند مہینوں میں تکمیل پائے گا۔امراوتی فی الحال آندھراپردیش کا صدر مقام ہے۔جگن موہن ریڈی نے مزید بتایا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے 3مارچ کو وشاکھاپٹنم میں سرمایہ کاروں کی چوٹی کانفرنس کا اہتمام کیا جارہاہے۔

 جس میں عالمی سطح کے سرمایہ کارشرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس دو دن تک جاری رہے گی۔انہوں نے اس سلسلہ میں تمام سے درخواست کی ہے کہ وہ کانفرنس کی کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے اشتراک وتعاون کریں۔