ووٹ چور حکومت کو مکھانہ کاشتکاروں کی پرواہ نہیں: راہول گاندھی
کانگریس قائد راہول گاندھی نے پیر کے دن بہار کے مکھانہ کاشتکاروں کے مسائل اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ ساری کڑی محنت 99 فیصد بہوجن کرتے ہیں جبکہ فائدہ صرف ایک فیصد یعنی دلالوں کو جاتا ہے۔
کٹیہار(بہار) (پی ٹی آئی) کانگریس قائد راہول گاندھی نے پیر کے دن بہار کے مکھانہ کاشتکاروں کے مسائل اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ ساری کڑی محنت 99 فیصد بہوجن کرتے ہیں جبکہ فائدہ صرف ایک فیصد یعنی دلالوں کو جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ اس ناانصافی کے خلاف لڑیں گے۔ مکھانہ کاشتکاروں کے ساتھ حالیہ بات چیت کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ مکھانہ سوپر فوڈ ہے لیکن اس کی کاشت کرنے والوں کی کہانی جدوجہد سے پر ہے۔
ریاست ِ بہار دنیا کا 90 فیصد مکھانہ پیدا کرتی ہے لیکن دن رات بارش اور دھوپ میں کام کرنے والے مزدوروں اور کسانوں کو صرف ایک فیصد نفع ملتا ہے۔
یہ بڑے شہروں میں ایک ہزار تا 2 ہزار روپے فی کیلو گرام بکتا ہے لیکن اسے اگانے میں کڑی محنت کرنے والوں کو برائے نام دام ملتے ہیں۔ یہ مزدور اور کسان کون ہیں۔
یہ لوگ پسماندہ‘ دلت اور بہوجن ہیں۔ ووٹ چور حکومت کو ان کی کوئی پرواہ نہیں۔ ویڈیو میں راہول گاندھی کو مکھانہ کاشتکاروں سے بات چیت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔