غزہ میں باربرداری کی بنڈیوں میں گدھوں کااستعمال
اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف استبدادی اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ ان کی معیشت کو متاثر کیاجاسکے۔

غزہ سٹی: اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف استبدادی اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ ان کی معیشت کو متاثر کیاجاسکے۔ بتایا جاتاہے کہ اسرائیل نے غزہ میں جہاں پر ناکہ بندی کی گئی ہے اور کئی علاقوں کا اسرائیل نے محاصرہ کرلیاہے۔
مویشیوں کو استعمال کرتے ہوئے چلائی جانے والی بنڈیوں پر بھی پابندی عائد کردی ہیں۔ بتایا جاتاہے ان بنڈیوں کے ذریعہ غزہ اور قرب و جوار کے علاقوں میں ترکاریاں لائی جاتی ہیں۔
گدھوں کو یہاں لائے جانے پر بھی پابندی عائد کردی جارہی ہے جس کی وجہ بنڈیوں میں استعمال کئے جانے والے گدھوں کی یہاں آمد روک دی گئی ہے اور اس طرح کی بنڈیوں کااستعمال تقریباً ختم ہوتا جارہاہے۔
اسرائیل کی جانب سے گزشتہ سال دسمبر سے غزہ پٹی میں گدھوں کے داخلہ کی روک تھام کی جارہی ہے۔ یہ بات گدھے فروخت کرنے والے ڈیلرس نے بتائی۔40 سالہ ڈیلر ہانی النادی نے بتایا ہے کہ اسرائیل نے انہیں اور دوسرے تاجرین کو غزہ میں جانوروں کو لائے جانے پرروک لگادی ہے جس کی وجہ سے ہماری معیشت متاثر ہوتی جارہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسرائیل کے حکام نے مجھے دسمبر میں بتایاگیاہے کہ اب گدھوں کو یہاں لایا جانا ممکن نہیں رہے گا کیونکہ اس کی درآمد پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ یہ بات تاجر النادی نے عرب نیوز کو بتائی۔ انہوں نے کہاکہ اسرائیل کی جانب سے یہ ادعا کیاجارہاہے کہ غزہ میں گدھوں کو تکلیف دی جارہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسرائیل سے گدھوں کی درآمد کے بعد ان پرکہیں زیادہ بوجھ لایا جارہاہے اور ان کو ذبح کرکے چرم فروخت کی جارہی ہے۔ اس مقصد کے لیے مصر کے حکام سے استفادہ کیاجارہاہے۔ انہوں نے بتایا کہ برائے مصر چین کو گدھوں کی چرم فروخ کی جاتی ہے۔
اس لیے ہم نے اس تعلق سے غور و خوض کرنے کے بعد گدھوں کی علاقوں میں درآمد پر امتناع عائد کرلیاہے۔ اسرائیل کا کہناہے کہ براہ اسرائیل غزہ پٹی میں گدھوں کو لائے جانے کے بعد انہیں مصر کو روانہ کردیاجاتاہے جہاں انہیں کاٹ کر ان کی اسکن اور دوسری اشیاء چین کو فروخت کی جاتی ہیں۔
ا س طرح کے واقعات میں اچانک اضافہ ہونے کی وجہ ہم نے گدھوں کو یہاں پر لائے جانے پر پابندی عائد کردی ہے کیونکہ یہاں سے براہ غزہ مصر کو روانگی عمل میں لائی جارہی ہے۔ تاہم تاجر نے ا سطرح اقدامات کو مسترد کردیا اور کہا کہ مصر کے ذریعہ ہم کوئی چیز برآمد نہیں نہیں کرسکتے۔
انہوں نے گدھوں کو کاٹ دینے اور ان کے چرم کو استعمال کرنے کے تعلق الزامات کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہاکہ گدھوں کی درآمدات کے لیے اسرائیل ہی ایک واحد ذریعہ ہے اور یہ جانور حمل و نقل کے ذرائع میں استعمال کیاجاتاہے۔
انہوں نے کہاکہ ایندھن کی قیمتوں میں کہیں زیادہ اضافہ ہورہاہے اس لیے ہم بار برداری‘سامان کو لے جانے کے لیے گدھوں کااستعمال کرتے ہیں لیکن اب اسرائیل نے اس پر پابندی عائد کردی ہے جس کی وجہ سے ہم کومعاشی مشکلات پیش آرہی ہیں۔
فلسطینیوں کی جانب سے بنڈیوں میں گدھوں کااستعمال کیاجاتاہے جس کے ذریعہ مارکیٹ میں سامان اور دیگر اشیاء لائی جاتی ہیں۔ ایک دوسرے تاجر محمد نے بتایا کہ وہ 15 سال سے اپنی بنڈی میں گدھے کااستعمال کرتے ہیں اور اس کے ذریعہ غزہ پٹی اور قرب و جوار کے علاقوں میں ترکاریاں لے جائی جاتی ہیں۔