شمالی بھارت

اتر پردیش میں تیسرے مرحلے کے لیے 10 سیٹوں پر ووٹنگ شروع

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں اتر پردیش کے 12 اضلاع کی 10 پارلیمانی نشستوں کے لیے منگل کی صبح سات بجے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹنگ شروع ہو گئی۔ ایک سینئر الیکشن افسر نے یہاں یہ جانکاری دی۔

لکھنؤ: لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں اتر پردیش کے 12 اضلاع کی 10 پارلیمانی نشستوں کے لیے منگل کی صبح سات بجے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹنگ شروع ہو گئی۔ ایک سینئر الیکشن افسر نے یہاں یہ جانکاری دی۔

متعلقہ خبریں
39 فیصد ووٹ حاصل کرنے کے باوجود وائی ایس آر سی پی کا عملاً صفایا
سنبھل فساد عدالتی کمیشن کا کل دورہ
بہرائچ تشدد، فوری کارروائی کی جائے: پرینکا گاندھی
پاتال ایکسپریس کو پٹری سے اتارنے کی کوشش‘ یوپی میں ایک گرفتار
ہتھرس میں بھگدڑ واقعہ، چارج شیٹ داخل

چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) نودیپ رِنوا نے کہا کہ اس مرحلے میں جن 10 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے وہ ہیں سنبھل، ہاتھرس، آگرہ، فتح پور سیکری، فیروز آباد، مین پوری، ایٹہ، بدایوں، آنولہ اور بریلی۔

انہوں نے کہا کہ تیسرے مرحلے میں لوک سبھا کی 10 نشستوں میں سے آٹھ عام زمرے کی ہیں اور دو درج فہرست ذاتوں کے لیے ریزرو ہیں۔