ایشیاء

اکادکا جھڑپوں کے دوران بنگلہ دیش میں ووٹنگ جاری

اتوار کی صبح منشی گنج کے صدر ضلع کے میرکادم کے ٹینگور میں ایک آزاد امیدوار کے حامیوں نے حکمراں عوامی لیگ کے امیدوار کے حامی کو مبینہ طور پر چاقو گھونپ کر ہلاک کر دیا ہے۔

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں اتوار کی صبح عام انتخابات شروع ہونے کے بعد اکا دکا جھڑپیں ہو ئیں۔ مقامی میڈیا نے بتایا کہ ایک شخص کو چاقو سے وار کر کے ہلاک کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں
بنگلہ دیش میں ریزرویشن احتجاج: پرتشدد جھڑپوں میں 17 افراد ہلاک، سیکڑوں زخمی
ایرانی فورسس اور افغان طالبان کے مابین تنازعہ
انڈونیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، ہلاکتوں کی تعداد 41 ہو گئی
اے پی میں کس سے اتحاد کیا جائے، کس سے نہیں، بی جے پی مخمصہ میں گرفتار
میانمار میں جھڑپیں : ہزاروں روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش کی سرحد پر پہنچ گئے

فنانشل ایکسپریس نے ایک مقامی پولیس افسر کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ اتوار کی صبح منشی گنج کے صدر ضلع کے میرکادم کے ٹینگور میں ایک آزاد امیدوار کے حامیوں نے حکمراں عوامی لیگ کے امیدوار کے حامی کو مبینہ طور پر چاقو گھونپ کر ہلاک کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مقامی وقت کے مطابق صبح 9:45 بجے کے قریب آزاد امیدوار کے حامیوں نے مقتول پر تیز دھار ہتھیار سے وار کیا، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا۔

ڈھاکہ ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق چٹوگرام میں پولیس اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے ارکان کے درمیان ایک اور جھڑپ ہوئی۔ یہ تنازعہ اس وقت شروع ہوا جب بی این پی کے کم از کم 20 سے 25 ارکان نے بندرگاہی شہر میں اپنی 48 گھنٹے کی طویل ہڑتال کو نافذ کرنے کے لیے جلوس نکالنے کی کوشش کی اور پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔

مقامی میڈیا نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ منشی گنج میں اے ایل کے ایک مقامی لیڈر کو پولنگ شروع ہونے کے تقریباً ڈیڑھ گھنٹے بعد ایک مقامی پولنگ اسٹیشن کے قریب سر کے پچھلے حصے میں چاقو کے زخم کے ساتھ مردہ پایا گیا۔

a3w
a3w