حیدرآباد

حیدرآباد میں ناپ تول میں کمی،محکمہ اوزان وپیمائش نے 54مقدمات درج کئے

دکانات کی جانچ کے بعد کوتہ پیٹ رعیتوبازارمیں 19 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ وقارآباد میں 29 اور اپل اور کشائی گوڑا میں ہر مقام پر 6کیس درج کیے گئے ہیں۔

حیدرآباد: محکمہ اوزان و پیمائش نے حیدرآباد کے کئی بازاروں میں دکانات کی تنقیح کرتے ہوئے ناپ تول میں کمی پر 54 مقدمات درج کئے ہیں کیونکہ کئی دکاندار ترازو میں بے ضابطگیوں کے مرتکب پائے گئے۔ اسسٹنٹ کنٹرولر جگن موہن ریڈی کی قیادت میں عہدیداروں نے کوتہ پیٹ، اپل، کشائی گوڑہ کے علاوہ وقارآباد میں اچانک معائنے کئے۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری

 اس موقع پرکوتہ پیٹ بازارمیں گوشت ایک کلوکے بجائے صرف 800گرام ہی فروخت کرنے کی اطلاع ملی۔دکانات کی جانچ کے بعد کوتہ پیٹ رعیتوبازارمیں 19 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ وقارآباد میں 29 اور اپل اور کشائی گوڑا میں ہر مقام پر 6کیس درج کیے گئے ہیں۔

a3w
a3w