حیدرآباد

گولکنڈہ کے گرلز اسکول کی دیوار بارش کے باعث منہدم (ویڈیو)

دیوار پر بارش کا پانی مسلسل جمع ہونے کے سبب بنیاد کمزور ہوگئی تھی، جس کی وجہ سے اچانک یہ حادثہ پیش آیا۔ اسکول میں اس وقت تدریسی سرگرمیاں جاری تھیں، لیکن دیوار کے پاس کوئی طالبہ یا عملہ موجود نہ ہونے کی وجہ سے بڑا سانحہ ٹل گیا۔

حیدرآباد: شہر میں جاری وقفہ وقفہ کی بارش کے سبب حادثہ پیش آیا۔ ریتی گلی، گولکنڈہ میں واقع گورنمنٹ گرلز اسکول کی دیوار جمعرات کی صبح اچانک گر گئی۔ واقعہ کے وقت خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان پیش نہیں آیا، تاہم دیوار کے قریب پارک کی گئی کئی گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں اور انہیں شدید نقصان پہنچا۔

عینی شاہدین کے مطابق دیوار پر بارش کا پانی مسلسل جمع ہونے کے سبب بنیاد کمزور ہوگئی تھی، جس کی وجہ سے اچانک یہ حادثہ پیش آیا۔ اسکول میں اس وقت تدریسی سرگرمیاں جاری تھیں، لیکن دیوار کے پاس کوئی طالبہ یا عملہ موجود نہ ہونے کی وجہ سے بڑا سانحہ ٹل گیا۔

حادثہ کے بعد مقامی افراد اور اولیائے طلبہ میں سخت تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ انہوں نے اسکول کی عمارت اور اطراف کی دیواروں کا فوری معائنہ کرانے اور مرمت کے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مستقبل میں کسی بڑے حادثہ سے بچا جاسکے۔

https://twitter.com/urduscribe1/status/1961125939624231048

اطلاع ملنے پر مقامی پولیس اور بلدیہ کے عہدیدار بھی موقع پر پہنچے اور نقصان کا جائزہ لیا۔