حیدرآباد

حیدرآباد: چوری کاالزام، کمسن کے نازک اعضا پر مرچ پاؤڈر ڈال دیا گیا

اس لڑکے کے ماموں اوراس کی ماں نے حبیب نگر پولیس سے اس خصوص میں کی گئی شکایت میں کہا کہ لڑکے پر جھوٹا الزام لگاتے ہوئے یہ حرکت کی گئی۔

حیدرآباد: دکان سے کول ڈرنک کی بوتل کی چوری کا الزام لگاتے ہوئے ایک معصوم9سالہ لڑکے کو برہنہ کرتے ہوئے دھوپ میں ٹھہراکر اس کے جسم کے نازک حصوں پر مرچ پاوڈر ڈال دیاگیا اور اس کی ویڈیو لی گئی۔

یہ گھناؤنی حرکت شہرحیدرآباد کے علاقہ نامپلی میں ایک دکان مالک کی جانب سے کی گئی۔

اس لڑکے کے ماموں اوراس کی ماں نے حبیب نگر پولیس سے اس خصوص میں کی گئی شکایت میں کہا کہ لڑکے پر جھوٹا الزام لگاتے ہوئے یہ حرکت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق کرشنا نامی شخص نے دکان میں کول ڈرنک کی چوری کا الزام لگاکر اس معصوم کو اپنے گھر لے جاکر چھت پر دھوپ میں برہنہ کردیااور اس کے ہاتھ پاوں باندھ کر جسم کے نازک حصوں پرمرچ ڈال کراس کی ویڈیو بھی لی۔

اس نے بعد ازاں اس ویڈیو کو اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کو بھی بھیجا۔

پولیس نے اس شخص کے خلاف معاملہ درج کرکے اس کو حراست میں لے لیا۔اس ویڈیو میں معصوم لڑکے کو درد سے کراہتا ہوا دیکھاجارہا ہے۔ یہ ویڈیو وائرل ہوگیا۔