دہلی

وقف ترمیمی بل، مسلمانوں کی اجتماعیت قابل ستائش اورشکریہ کے حقدار: مولانا فضل الرحیم مجددی

مولانا مجددی نے کہاکہ اس وقت مسلمان نہایت تکلیف دہ حالات سے گزر رہے ہیں، ان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے اور وقف جائداد کو ہڑپنے کی ہرطرح کی ناپاک کوشش کی جارہی ہیں۔

نئی دہلی: مسلمانوں کی اجتماعیت پر زور دیتے ہوئے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا فضل الرحیم مجددی نے کہا کہ مسلمانوں نے جس طرح وقف ترمیمی بل کے خلاف اجتماعیت کا ثبوت دیا ہے وہ قابل قدر اور قابل ستائش ہے ۔

متعلقہ خبریں
اسلام کیخلاف سازشیں قدیم طریقہ کار‘ ناامید نہ ہونے مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کا مشورہ
وقف ترمیمی بل پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا جمعرات کو پہلا اجلاس
وقف ترمیمی بل، مرکزی حکومت کے ارادے نیک نہیں ہیں: جعفر پاشاہ
وقف ترمیمی بل کے خلاف مجسمہ امبیڈکر ٹینک بنڈ پر کل جماعتی دھرنا، مولانا خیر الدین صوفی، عظمیٰ شاکر، عنایت علی باقری اور آصف عمری کا خطاب

یہ بات انہوں نے گزشتہ دنوں ممبئی میں مسلمانوں کے اہم اور سرکردہ افراد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ وقف ترمیمی بل کے سلسلے میں جس طرح مسلما نوں،مساجد کے اتمہ کرام، علماء کرام اور دیگر پیشہ سے وابستہ مسلمانوں نے بیداری اور اجتماعیت کا ثبوت پیش کیا ہے وہ قابل قدر اور قابل ستائش ہے اور اسے ہر صورت میں برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کے مسائل قوم کی بیداری، مستعدی اور فعال کردار ادا کرنے سے ہی حل ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں مسلمانوں نے جس طرح وقف ترمیمی بل کے خلاف اپنے اتحاد کا مظاہرہ کیا ہے اور بڑی تعداد میں اپنے اعتراضات مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کو بھیجے ہیں وہ قابل قدر، قابل مبارکباد اور شکریہ کے حقدار ہیں۔

مولانا مجددی نے کہاکہ اس وقت مسلمان نہایت تکلیف دہ حالات سے گزر رہے ہیں، ان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے اور وقف جائداد کو ہڑپنے کی ہرطرح کی ناپاک کوشش کی جارہی ہیں۔

 ایسے میں مسلمانوں کو اپنے کردار کی طرف بھی توجہ دینی چاہئے، اپنے گناہوں کی طرف بھی جھانکنا چاہئے کہ ان سے کون سی خطا سرزد ہورہی ہے جس کی وجہ سے اللہ تعالی ہم سے ناراض ہیں۔انہوں نے اپنے معمول میں ذکر و اذکار کو شامل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ہم لوگوں کو چاہئے کہ اللہ کے دربار میں اپنی معصیت گناہوں اور کے لئے اللہ سے معافی مانگیں اور درود و سلام کا ورد اپنے معمول میں شامل کریں۔

a3w
a3w