حیدرآباد
تلنگانہ میں مزید بارش کا انتباہ
حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے تلنگانہ میں مزید بارش کا انتباہ دیا ہے۔

حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے تلنگانہ میں مزید بارش کا انتباہ دیا ہے۔
اس نے اپنے بلیٹن میں کہا کہ آئندہ پانچ دنوں تک گرج چمک کے ساتھ ریاست کے کئی علاقوں میں بارش ہو گی۔
عہدیداروں نے بتایا کہ عادل آباد اور نظام آباد متحدہ اضلاع میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
حیدرآباد اور رنگاریڈی ضلع میں جمعرات کو اوسط بارش ہوئی۔ ساتھ ہی محبوب نگر اور میدک اضلاع میں بھی موسلادھار بارش ہوگی۔
محکمہ موسمیات نے کسانوں اور عہدیداروں کو چوکس رہنے کا مشورہ دیا ہے۔