حیدرآباد

حیدرآباد میں واشنگ پاؤڈر پوسٹرس نے امیت شاہ کا استقبال کیا

مرکزی وزیرداخلہ سی آئی ایس ایف کی یوم تاسیس تقریب میں شرکت کے لئے شہر میں تھے۔مرکزی وزرا جیوترآدتیہ سندھیا، نارائن رانے، آسام کے وزیراعلی ہیمنت بسواسرما، سوجنا چودھری اور دیگر کی تصاویر کے ساتھ شاہ کو مبارکباد ان پوسٹرس کے ذریعہ دی گئی-

حیدرآباد: اسکام والے سیاستداں جنہوں نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی کے الزامات پر پردہ ڈالنے کو نمایاں کرنے والے پوسٹرس کا رجحان حیدرآباد میں جاری ہے۔اس طرح کے بیشتر فلکسی بورڈس نے مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ کا حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں اتوار کو استقبال کیا۔

متعلقہ خبریں
مرکزی وزیرکشن ریڈی کا دورہ سعودی عرب
لفٹ میں ڈاکٹر کی موقع پر موت قطب اللہ پور میں المناک حادثہ
ہر خاندان سے ایک بچے کو حافظ قرآن اور عالم دین بنانے کی شدید ضرورت:حافظ پیر شبیر احمد
توکل انبیاء کرام علیہم السلام کا امتیازی وصف ہے: مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادر
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ: ایک عبقری شخصیت

مرکزی وزیرداخلہ سی آئی ایس ایف کی یوم تاسیس تقریب میں شرکت کے لئے شہر میں تھے۔مرکزی وزرا جیوترآدتیہ سندھیا، نارائن رانے، آسام کے وزیراعلی ہیمنت بسواسرما، سوجنا چودھری اور دیگر کی تصاویر کے ساتھ مسٹرشاہ کو مبارکباد ان پوسٹرس کے ذریعہ دی گئی

۔یہ لیڈران بی جے پی میں شامل ہوگئے جس کے بعد سے یہ جانچ ایجنسیوں کی راڈار سے دور رہے۔ان فلکسی بورڈس پر کیپشن لکھاگیا کہ واشنگ پاوڈرنرما۔امیت شاہ کا استقبال ہے۔

اس طرح کے پوسٹرس اور فلکسی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک ٹوئیٹر صارف نے کہا کہ اگرچہ کہ وہ بی جے پی کا حامی ہے تاہم یہ فلکسی کافی بہتر ہے۔بہتر اختراع کا مظاہرہ کیاگیا ہے۔اس کو اس طرح لکھاجانا چاہئے، واشنگ پاوڈر بی جے پی۔