حیدرآباد

حیدرآبادمیں گرما میں پانی کی بڑھتی طلب کو پوراکرنے واٹربورڈ کے اقدامات

واٹربورڈ کے منیجنگ ڈائرکٹر اشوک ریڈی نے ایک تلگو نیوز چیانل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال جو مسائل پیش آئے تھے ویسے مسائل پیش نہ آئیں اس کے لئے کام کیا جارہا ہے۔

حیدرآباد: گریٹرحیدرآباد کے اطراف و اکناف کی 18بلدیات اور 17پنچایتوں کے تقریباً دیڑھ کروڑ افراد کی پیاس بجھانے کے لئے ذخائرآب عثمان ساگر‘حمایت ساگر‘سنگور‘مانجرا‘کرشنا اور ناگرجناساگر‘گوداوری فیس 1ریزروائر کا اہم ذریعہ ہیں ان سے13.7لاکھ آبی کنکشنس کو روزانہ 550 ایم جی ڈی پارٹی واٹر بورڈ سپلائی کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
تلنگانہ میں آن لائن جوئے اور سٹے بازی میں خطرناک اضافہ، PRAHAR نے ریاست گیر سروے کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی
حضور اکرمؐ سے حضرت صدیق اکبرؓ  کی بے پناہ محبت ، تقوی و پرہیزگاری مثالی – نوجوانوں کو نمازوں کی پابندی کی تلقین :مفتی ضیاء الدین نقشبندی

 تاہم گزشتہ 10برس میں شہر میں بڑے پیمانہ پر توسیع‘آبادی میں اضافہ کے سبب واٹر بورڈ پر دباو بڑھ گیا ہے۔ گزشتہ سال کے برخلاف جاریہ سال پینے کے پانی کی طلب میں مزید اضافہ درج کیا گیا۔ اس طلبہ کو پورا کرنے کے لئے واٹر بورڈ کوششیں کررہا ہے۔

واٹربورڈ کے منیجنگ ڈائرکٹر اشوک ریڈی نے ایک تلگو نیوز چیانل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال جو مسائل پیش آئے تھے ویسے مسائل پیش نہ آئیں اس کے لئے کام کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلہ میں جاریہ سال جنوری میں 66فیصد ٹینکرس کی بکنگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔

مارچ اور اپریل میں اس میں کتنے فیصد اضافہ ہوگا اس پر غور کیا جارہا ہے۔ گزشتہ سال کے مقابلہ 80تا 90فیصد زائد طلب کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپلائی کی گنجائش کے لحاظ سے 100اضافی ٹینکرس کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔ٹینکرس کو بھرنے کے وقت کو کم کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ ٹینکرس کم وقت میں شہریوں کو فراہم کئے جاسکیں۔ ٹرپس کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔