آندھراپردیش
ملاوٹ شدہ گھی کی سربراہی، 4ملزمین پولیس تحویل میں
ایک مقامی عدالت نے جمعرات کے روز تروملا تروپتی دیواستھانم کو مشہور لڈو کی تیاری کیلئے ملاوٹ شدہ گھی سربراہ کرنے کے الزام میں گرفتار 4افراد کو 5دنوں تک پولیس تحویل میں دینے کے احکام جاری کئے ہیں۔

تروپتی: ایک مقامی عدالت نے جمعرات کے روز تروملا تروپتی دیواستھانم کو مشہور لڈو کی تیاری کیلئے ملاوٹ شدہ گھی سربراہ کرنے کے الزام میں گرفتار 4افراد کو 5دنوں تک پولیس تحویل میں دینے کے احکام جاری کئے ہیں۔
سی بی آئی کی زیر قیادت اسپیشل انوسٹی گیشن (ایس آئی ٹی) ٹیم نے حالیہ دنوں ویپن جین اور پومیل جین سابق ڈائرکٹرس بھولے بابا ڈیری، ویشنوی ڈیری کے اپوروا چاوڈا اور اے آر ڈیری کے راجو راج شیکھرن کو گرفتار کیا تھا۔
ان چاروں پر ٹی ٹی ڈی کو ملاوٹ شدہ گھی سربراہ کرنے کا الزام ہے۔ عہدیداروں نے تصدیق کی ہے کہ اس گھی کیس میں گرفتار4افراد کو 5 دنوں تک پولیس تحویل میں دے دیا گیا ہے۔