سوشیل میڈیاشمالی بھارت

ٹرینی طیارہ حادثہ کا شکار، 2 افراد کی نعشیں دستیاب

طیارہ تربیتی پروازپر تھا اور اس میں پائلٹ موہت ٹھاکر اور خاتون ٹرینی روپ شنکا سوار تھے۔ یہ طیارہ مہاراشٹر کے گونڈیا ضلع میں تربیتی مرکز سے ٹیک آف کرنے کے بعد بالاگھاٹ کے گھنے جنگل میں گر کر تباہ ہوگیا۔

بالاگھاٹ: مہاراشٹر کی سرحد سے متصل مدھیہ پردیش کے بالاگھاٹ ضلع میں ایک ٹرینی طیارہ حادثہ کا شکار ہوکر جنگل میں گرگیا، جس میں پائلٹ اور اس میں سوار ایک خاتون ٹرینی کی موت ہوگئی۔ ان کی لاشیں پولیس نے برآمد کر لی ہیں۔

متعلقہ خبریں
ٹرین میں خاتون نے بچی کو جنم دیا، بوگی میں موجود خواتین نے ڈلیوری کرائی
کتے کے بچے کو ہلاک کرنے والے کے خلاف کارروائی کی جائے (دردناک ویڈیو)
بی جے پی مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے جا رہی ہے : شیوراج
آزاد امیدواروں سے بات چیت کی ضرورت نہیں:کمل ناتھ
4 ریاستوں کے اسمبلی الیکشن نتائج کا کل اعلان، صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی

پولیس ذرائع کے مطابق، ضلع کے لانجی تھانہ علاقے کے بھکوٹولا علاقے کے گھنے اور ماؤ نوازوں سے متاثرہ جنگلاتی علاقے میں کل دوپہر ایک ٹرینی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔

 طیارہ تربیتی پروازپر تھا اور اس میں پائلٹ موہت ٹھاکر اور خاتون ٹرینی روپ شنکا سوار تھے۔ یہ طیارہ مہاراشٹر کے گونڈیا ضلع میں تربیتی مرکز سے ٹیک آف کرنے کے بعد بالاگھاٹ کے گھنے جنگل میں گر کر تباہ ہوگیا۔

https://twitter.com/W0lverineupdate/status/1637073707331121154

واقعہ کے بعد طیارے کا ملبہ بھکتولہ علاقے میں پھیل گیا اور گاؤں والوں کی اطلاع پر پولیس بھی متحرک ہوگئی اور فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئی۔ طیارے کا ملبہ گھنے جنگلات اور پہاڑی علاقوں میں پھیلا ہوا تھا۔

 بتایا گیا ہے کہ دو سیٹوں والے طیارے میں ایک پائلٹ اور ایک خاتون ٹرینی تھی۔ پولیس فورس نے دونوں لاشیں بھکٹولا کے جنگلات سے برآمد کرلی ہیں۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ سمیر سوربھ نے آج بتایا کہ پائلٹ موہت ٹھاکر ہماچل پردیش کے رہنے والے تھےاور خاتون ٹرینی کاتعلق گجرات سے تھا۔ انہوں نے بتایا کہ مہلوکین کے اہل خانہ کو اس بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کر دی جائیں گی۔ دوسری جانب مہاراشٹر کے گونڈیا سے ایک ٹیم طیارہ گرنے کی وجوہات کی تحقیقات کے لیے آئے گی۔