سری سیلم پروجیکٹ سے پانی چھوڑا گیا
تلنگانہ اوراے پی کے متحدہ سری سیلم پروجیکٹ کا ایک دروازہ کھولتے ہوئے پانی کو چھوڑاگیا۔ تقریباً ایک ماہ تک مسلسل کھلے رہنے کے بعد سری سیلم پروجیکٹ کے دروازے دو روز قبل بند کر دیئے گئے تھے
حیدرآباد: تلنگانہ اوراے پی کے متحدہ سری سیلم پروجیکٹ کا ایک دروازہ کھولتے ہوئے پانی کو چھوڑاگیا۔ تقریباً ایک ماہ تک مسلسل کھلے رہنے کے بعد سری سیلم پروجیکٹ کے دروازے دو روز قبل بند کر دیئے گئے تھے
تاہم بالائی سطح پر واقع تُنگبھدرا پروجیکٹ سے مسلسل پانی آنے کی وجہ سے ڈیم مکمل طور پر لبریز ہوگیا ہے۔ اس صورتحال پر حکام نے الرٹ جاری کرتے ہوئے بالائی جانب سے آنے والے پانی کے بہاؤ کے مطابق ایک دروازہ 10 فٹ تک اٹھا کر پانی نچلی سطح کی طرف چھوڑنا شروع کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس سیزن میں یہ پانچویں مرتبہ ہے جب سری سیلم کے دروازے کھولے گئے ہیں۔ فی الحال پروجیکٹ میں پانی کی سطح 884.1 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ موجودہ ذخیرہ 210.5 ٹی ایم سی ہے۔ حکام کے مطابق دائیں اور بائیں دونوں بجلی گھروں میں بجلی کی پیداوار مسلسل جاری ہے۔
اسی دوران مسلسل تعطیلات اور ونائک وسرجن کے موقع پرشردھالووں اور سیاحوں کی بڑی تعداد سری سیلم پہنچ رہی ہے، جس کی وجہ سے گھاٹ روڈ مکمل طور پر گاڑیوں سے بھرا ہوا ہے۔