شمالی بھارت

بہار میں امکانی دہشت گرد ماڈیول بے نقاب،2 افراد گرفتار

6 اور 7 جولائی کو مارشل آرٹس کے نام پر مقامی عوام کو تلواریں اور چاقو استعمال کرنا سکھایا گیا تھا۔ ہمارے پاس سی سی ٹی وی فوٹیج اور گواہوں کے بیانات بھی ہیں۔ پرویز نے لاکھوں روپے کے فنڈس اکٹھا کئے تھے جس کے لئے ای ڈی کو شامل کیا گیا ہے۔

پٹنہ: بہار پولیس نے آج ایک امکانی دہشت گرد ماڈیول کو بے نقاب کردیا جس کے ایک تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیا(پی ایف آئی) کے ساتھ کچھ روابط ہیں۔ مخالف ہند سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر پٹنہ کے پھلواری شریف علاقہ سے 2 ملزمین کو گرفتار کیا گیاہے۔

پٹنہ کے پھلواری شریف کے اے ایس پی منیش کمار نے 8 صفحات پر مشتمل ایک دستاویز کے اقتباس میں کہا کہ ملزمین نے بزدل اکثریتی برادری کو تابعدار بنانے اور عظمت رفتہ کی بحالی کے بارے میں تحریر کردہ اس دستاویز بعنوان ”انڈیا ویژن 2047“ کو شیئر کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 2  افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں جھارکھنڈ کے ایک ریٹائرڈ پولیس آفیسر محمد جلال الدین اور اسٹوڈنٹس اسلامک موومنٹ آف انڈیا(سیمی) کے ایک سابق رکن اطہر پرویز شامل ہیں جو پی ایف آئی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا(ایس ڈی پی آئی) کے موجودہ رکن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مخالف ہند سرگرمیوں میں ملوث ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گزشتہ 2ماہ سے ملزمین کے پاس دیگر ریاستوں سے لوگ آرہے تھے۔ جو لوگ یہاں آرہے تھے وہ ٹکٹ بکنگ کے دوران اپنے نام تبدیل کرتے ہوئے ہوٹلوں میں قیام کررہے تھے۔

کمار نے کہا کہ سیمی پر امتناع عائد کئے جانے کے بعد 2001-02 بم دھماکوں کے سلسلہ میں پرویز کا چھوٹا بھائی جیل گیا تھا۔ پرویز نے لاکھوں روپے کے فنڈس بھی اکٹھا کئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی افرا دکو مارشل آرٹس کے نام پر تلواریں اور چاقو استعمال کرنا سکھایا گیا تھا۔ ملزمین نے دوسروں کو مذہبی تشدد کے لئے اُکسایا تھا۔

 6  اور 7 جولائی کو مارشل آرٹس کے نام پر مقامی عوام کو تلواریں اور چاقو استعمال کرنا سکھایا گیا تھا۔ ہمارے پاس سی سی ٹی وی فوٹیج اور گواہوں کے بیانات بھی ہیں۔ پرویز نے لاکھوں روپے کے فنڈس اکٹھا کئے تھے جس کے لئے ای ڈی کو شامل کیا گیا ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ ان لوگوں کے اندرونی دستاویزات انتہائی قابل اعتراض ہیں اور ان میں ہندوستان میں اسلامی حکومت کی بات کہی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 8 صفحات پر مشتمل دستاویز جو انہوں نے آپس میں شیئر کیا تھا اور جسے ”انڈیا ویژن 2047“ کا عنوان دیا گا ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ ”پی ایف آئی کو پورا یقین ہے کہ اگر جملہ مسلم آبادی کا 10فیصد حصہ بھی اس کے ساتھ ہوجائے تو وہ بزدل اکثریتی برادری کو اپنا محکوم بنالے گی اور عظمت رفتہ کو بحال کرے گی“۔

گزشتہ چند برسوں کے دوران پی ایف آئی نے اسلام کے پرچم بردار ملک ترکی کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کئے ہیں  اور اس دستاویز میں دوست اسلامی ممالک سے مدد حاصل کرنے کی بات بھی کہی ہے۔

a3w
a3w