سری سیلم پروجیکٹ سے پانی چھوڑا گیا
جورالا اورسُنکے سیلا پروجیکٹ سے اس میں پانی کا شدید بہاو درج کیاگیا جس کے بعد اس سے پانی چھوڑاگیا۔موجودہ طورپر سری سیلم پروجیکٹ میں 2 لاکھ 29 ہزار 412 کیوزک پانی کا بہاو درج کیاگیا
حیدرآباد: تلنگانہ اورآندھراپردیش کے سری سیلم پروجیکٹ میں پانی کے شدید بہاو کے بعد اس سے پانی چھوڑاگیا۔
جورالا اورسُنکے سیلا پروجیکٹ سے اس میں پانی کا شدید بہاو درج کیاگیا جس کے بعد اس سے پانی چھوڑاگیا۔موجودہ طورپر سری سیلم پروجیکٹ میں 2 لاکھ 29 ہزار 412 کیوزک پانی کا بہاو درج کیاگیا
جس کے بعد اس کے دروازے کھولتے ہوئے 2 لاکھ 88 ہزار 276 کیوزک پانی کو چھوڑاگیا۔پروجیکٹ کے حکام نے بتایا کہ پوتی ریددی پادو ہیڈ ریگولیٹر سے 30 ہزار کیوزک پانی، بائیں کنارے کے بجلی گھر سے 35 ہزار 315 کیوزک اور دائیں کنارے کے بجلی گھر سے 30 ہزار 615 کیوزک پانی خارج کیا جا رہا ہے۔
سات اسپل وے دروازوں کو 10 فٹ تک کھول کر ایک لاکھ 92 ہزار 346 کیوزک پانی ناگرجناساگر کی طرف چھوڑا گیا۔سری سیلم پروجیکٹ کی مکمل سطح 885 فٹ ہے جبکہ موجودہ طورپراس کی آبی سطح883.70 فٹ تک پہنچ چکی ہے۔
پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 215.80 ٹی ایم سی ہے جس کے مقابلہ اس وقت 208.28 ٹی ایم سی پانی موجود ہے۔بارش کے موجودہ موسم کے دوران کئی مرتبہ اس پروجیکٹ سے پانی چھوڑاگیا۔