تلنگانہ
تلنگانہ کے ناگرجناساگر پراجکٹ سے پانی چھوڑا گیا
تلنگانہ کے ناگرجناساگر پراجکٹ کے دروازے کھولتے ہوئے ایک مرتبہ پھرپانی چھوڑاگیا۔بالائی علاقوں سے اس پراجکٹ میں پانی کے شدید بہاو کے بعد ہفتہ کو اس کے 24دروازے کھولتے ہوئے پانی کو چھوڑاگیا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ناگرجناساگر پراجکٹ کے دروازے کھولتے ہوئے ایک مرتبہ پھرپانی چھوڑاگیا۔بالائی علاقوں سے اس پراجکٹ میں پانی کے شدید بہاو کے بعد ہفتہ کو اس کے 24دروازے کھولتے ہوئے پانی کو چھوڑاگیا۔
اس پراجکٹ میں دو لاکھ 53ہزار640کیوزک پانی کا بہاو درج کیاگیا جس کے بعد 24دروازوں کے ذریعہ دو لاکھ 53ہزار 640کیوزک پانی کو نچلے علاقوں میں چھوڑاگیا۔
اس پراجکٹ کی مکمل سطح آب 590فیٹ کے برخلاف 586.90فیٹ درج کی گئی۔پراجکٹ کے مرکزی ہائیڈرو الیکٹرک اسٹیشن میں بجلی کی پیداوار مسلسل جاری ہے۔
نیچے چھوڑے گئے پانی کے ذریعہ بجلی کی پیداوار میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ حکام نے کہا ہے کہ پراجکٹ کے نیچے کے علاقوں میں رہنے والے لوگ محتاط رہیں۔