تلنگانہ

تلنگانہ کے سری پد ایلم پلی پراجیکٹ سے پانی چھوڑا گیا

پراجیکٹ کی گنجائش 20.175 ٹی ایم سی ہے جبکہ موجودہ پانی کی سطح 13.3329 ٹی ایم سی تک پہنچ گئی ہے۔ ان فلو 4,42,993 کیوسیکس رہنے کے سبب حکام نے 40 دروازے کھول کر 2,94,188 کیوسیکس پانی نیچے کی طرف چھوڑا ہے۔ اسی دوران حکام نے ایلم پلی پراجیکٹ پر گاڑیوں کی آمدورفت روک دی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے منچریال ضلع میں موسلا دھار بارش کے ساتھ بالائی علاقوں میں بھی شدید بارش ہورہی ہے جس کے باعث سری پد ایلم پلی پراجیکٹ سے پانی چھوڑاگیا۔

متعلقہ خبریں
دریائے کرشنا میں طغیانی کا الرٹ
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد

اس پراجیکٹ میں بڑے پیمانہ پر پانی کا بہاو درج کیاگیا جس کے بعد اس پراجیکٹ کے عہدیداروں نے اس کی سطح کو برقراررکھنے کے لیے اس کے دروازے کھول کر پانی کو نچلے علاقوں میں چھوڑا۔

پراجیکٹ کی گنجائش 20.175 ٹی ایم سی ہے جبکہ موجودہ پانی کی سطح 13.3329 ٹی ایم سی تک پہنچ گئی ہے۔ ان فلو 4,42,993 کیوسیکس رہنے کے سبب حکام نے 40 دروازے کھول کر 2,94,188 کیوسیکس پانی نیچے کی طرف چھوڑا ہے۔ اسی دوران حکام نے ایلم پلی پراجیکٹ پر گاڑیوں کی آمدورفت روک دی ہے۔


اس بارش کے موسم میں قبل ازیں بھی اس پراجیکٹ کے دروازے کھول کر پانی چھوڑا گیا تھا۔ حکام نے عوام کو متنبہ کیا ہے کہ وہ دریاؤں کے قریب جانے سے گریز کریں کیونکہ پانی کے بہاؤ میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

نشیبی علاقوں میں رہنے والوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ توقع ہے کہ بارش کا سلسلہ برقرار رہنے کی صورت میں مزید دروازے کھولنے پڑ سکتے ہیں۔


ضلعی انتظامیہ نے متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کا فوری طور پر مقابلہ کیا جاسکے۔