حیدرآباد

کُوکٹ پلی میں لیک شور مال کی چھت کا حصہ گرنے سے کئی افراد زخمی

واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ چھت کے پینل گرنے کی اصل وجہ کیا تھی

حیدرآباد: شہر کے علاقے کُوکٹ پلی میں واقع لیک شور مال میں اتوار کے روز اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب مال کے اندر اچانک چھت کے پینل گر پڑے، جس کے نتیجے میں کئی لوگ زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
ملک میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے حملوں پر مسلم پرسنل لا بورڈ کا اظہارِ تشویش، ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
کوکٹ پلی نَلّا چیروو کی بحالی مکمل، اسی ہفتے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا
وارث سرکاروطن ؒ مولانا پیر نقشبندی سے ڈاکٹر ذاکر شاہ افتخاری کی 25رکنی وفد کے ہمراہ روحانی ملاقات
اے پی سی آر تلنگانہ (APCR) کا ریاست گیر پیرالیگل ایکٹوسٹ و کارکنان کے لئے تربیتی پروگرام کا کامیاب اختتام
گورنمنٹ ڈگری کالج فلک نما میں انا–اکّا مینٹورشپ انٹرن شپ تربیتی پروگرام کا آغاز

یہ واقعہ ویک اینڈ کے دوران پیش آیا جب مال میں خریداروں اور سیاحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اچانک چھت کے کچھ پینل گرنے سے وہاں موجود افراد میں بھگدڑ مچ گئی اور متعدد افراد کو معمولی چوٹیں آئیں۔

ذرائع کے مطابق واقعہ کے بعد مال میں حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ انتظامیہ نے واقعہ کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

واقعہ کے فوری بعد مال کے سکیورٹی عملہ اور اسٹاف نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زخمی افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں طبی امداد فراہم کی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرہ سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

https://twitter.com/i/status/2030603892934005101

حادثہ کے بعد مال انتظامیہ نے متاثرہ حصے کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے اور پورے مال کی عمارت کا حفاظتی معائنہ شروع کر دیا گیا ہے تاکہ کسی مزید خطرہ سے بچا جا سکے۔

دریں اثنا مقامی حکام نے بھی واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ چھت کے پینل گرنے کی اصل وجہ کیا تھی