یوروپ

ہمیں بھائیوں کے درمیان لڑائی پر تشویش ہے، ہم مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار: اردوان

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ اگر فریقین جامع مذاکرات کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو ہم مذاکرات کی میزبانی کے لئے تیار ہیں۔

انقرہ: ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے سوڈان خودمختاری کونسل کے سربراہ جنرل عبدالفتاح عبدالرحمٰن البرہان کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی ہے۔ ترکیہ صدارتی دفتر محکمہ اطلاعات کے جاری کردہ بیان کے مطابق مذاکرات میں صدر ایردوان نے سوڈان میں بھائیوں کے درمیان جھگڑے اور نتیجتاً زخمیوں اور ہلاکتوں کی تعداد میں بتدریج اضافے پر افسوس اور اندیشوں کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
منی پور کی صورتحال پر وزارت ِ داخلہ میں کل اہم میٹنگ
ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کا اعلان
ریلائنس فاؤنڈیشن کا سی ایم ریلیف فنڈ میں 20کروڑ کا عطیہ
ٹی ڈبلیو اے ٹی کا میجسٹک ہوٹل نامپلی میں اجلاس
تلنگانہ کانگریس اسکریننگ کمیٹی کا اجلاس

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ اگر فریقین جامع مذاکرات کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو ہم مذاکرات کی میزبانی کے لئے تیار ہیں۔ سوڈانی عوام کی فوری انسانی ضروریات کی تکمیل کے لئے بھی ہم، اقوام متحدہ کے ساتھ مربوط شکل میں، کوششیں جاری رکھیں گے۔

مذاکرات میں سوڈان میں موجود ترک شہریوں کی سلامتی اور انخلاء کے موضوعات پر بھی بات چیت کی گئی۔