کرناٹک

ہندوتہواروں میں ہتھیار ساتھ رکھیں گے:صدرسری رام سینے

ہندوتوا گروپ سری رام سینے کے کرناٹک کے صدر گنگادھر کلکرنی نے اتوار کے روز کہا کہ ان کی تنظیم نے ہندو تہوار منانے کے دوران تحفظ کے لئے ہتھیار ساتھ رکھنے کا فیصلہ کیا۔

منگلورو: ہندوتوا گروپ سری رام سینے کے کرناٹک کے صدر گنگادھر کلکرنی نے اتوار کے روز کہا کہ ان کی تنظیم نے ہندو تہوار منانے کے دوران تحفظ کے لئے ہتھیار ساتھ رکھنے کا فیصلہ کیا۔

منگلورو میں ایک کانفرنس کے وقفہ کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کلکرنی نے الزام لگایا کہ کرناٹک میں کانگریس حکومت برسراقتدار آنے کے بعد جہادی عناصر جو مسلم برادری سے تعلق رکھنے والے اشرار ہیں، کئی مقامات پر گنپتی وسرجن میں خلل ڈالا ہے چاہے وہ ناگامنگلا میں ہو یا داونگری میں۔

انہوں نے سنگباری کی ہے اور پٹرول بم پھینکے ہیں۔ کلکرنی نے دعویٰ کیا کہ کانگریس حکومت ان واقعات کے لئے براہ راست ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم غنڈے کھلے عام یہ بیانات دے رہے ہیں کہ اقتدار پر فائز حکومت اُن کی ہے۔

انہوں نے وزیر داخلہ جی پرمیشور سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ریاستی حکومت اُن کے ساتھ ہے اور وزیر داخلہ غیرذمہ دار ہیں اور اس عہدہ پر رہنے کے لائق نہیں۔ انہوں نے ناگامنگلا کے واقعہ کو محض اتفاقی واقعہ قرار دیا ہے۔

a3w
a3w