تلنگانہ

حیدرآباد اور تلنگانہ کے دیگر اضلاع میں موسم کی تبدیلی کا عمل تیزی سے جاری

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں دن کا درجہ حرارت 30ڈگری سیلسیس تک پہنچ رہا ہے جبکہ راتوں میں اب بھی 19ڈگری سیلسیس کے قریب سردی برقرار ہے جو موسم میں بدلاؤ کا واضح اشارہ ہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد اور تلنگانہ کے دیگر اضلاع میں موسم کی تبدیلی کا عمل تیزی سے جاری ہے جہاں اب سردیوں کی رخصتی اور گرمیوں کی آمد کا درمیانی خوشگوار مرحلہ دیکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
اولیاء اللہ کے آستانے امن و سلامتی، یکجہتی اور بھائی چارہ کے مراکز،ہنری مارٹن انسٹیٹیوٹ کے غیر ملکی طلباء کا دورہ درگاہ حضرت برہنہ شاہؒ
زیارتِ قبور سنتِ نبویؐ، شبِ برات میں خاص روحانی اہمیت کی حامل: صابر پاشاہ
جماعت اسلامی ہند کا "احترام انسانیت” مہم کا اختتامی جلسہ حیدرآباد میں
کمشنرحیدرا نے میڈارم جاترا میں درشن کئے
محبت کی سرزمین ہندوستان، ونستھلی پورم میں مسجد قادریہ کے زیر اہتمام شاندار جشنِ یومِ جمہوریہ

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں دن کا درجہ حرارت 30ڈگری سیلسیس تک پہنچ رہا ہے جبکہ راتوں میں اب بھی 19ڈگری سیلسیس کے قریب سردی برقرار ہے جو موسم میں بدلاؤ کا واضح اشارہ ہے۔


ماہرین کا کہنا ہے کہ نچلی سطح پر مشرق سے مغرب کی جانب چلنے والی ہواؤں کی وجہ سے فضا میں نمی برقرار ہے جس نے فی الحال گرمی کی شدت کو روک رکھا ہے تاہم تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ شہر کے مضافات اور اضلاع میں اقل ترین درجہ حرارت اب بھی 12سے 18 ڈگری کے درمیان ہے جس کی وجہ سے صبح اور رات کے وقت سردی کا احساس باقی ہے۔


نجی ماہرین موسمیات، بشمول تلنگانہ ویدر مین کا اندازہ ہے کہ فروری کے وسط تک دن کا درجہ حرارت 32ڈگری سیلسیس سے تجاوز کر سکتا ہے جو 2025-26 کے موسمِ سرما کے باقاعدہ خاتمہ کا اعلان ہوگا۔ فروری کے آخر تک سورج کی تپش میں مزید اضافہ کا امکان ہے، اس لئے شہریوں کو اب بدلتے ہوئے موسم کے لئے تیار رہنا چاہیے۔