شمالی بھارت

ویڈیو: دولہوں کے بغیر دلہنوں کی شادی، جانئے پورا معاملہ

اطلاعات کے مطابق اتر پردیش کے شہر بلیا میں حکومتی اسکیم کے تحت 568 جوڑوں کی اجتماعی شادی کیلئے تقریب منعقد کی گئی تھی، لیکن اس میں دلہنوں کی بڑی تعداد نے بغیر دولہوں کے شادی کی۔

لکھنؤ: ریاست اتر پردیش میں حکومت کی اجتماعی شادی اسکیم میں اسکینڈل سامنے آیا ہے جس نے ہر کسی کو حیران کر دیا۔

متعلقہ خبریں
کار میں آگ لگنے سے دولہا سمیت چار افراد کی جل کر موت

اطلاعات کے مطابق اتر پردیش کے شہر بلیا میں حکومتی اسکیم کے تحت 568 جوڑوں کی اجتماعی شادی کیلئے تقریب منعقد کی گئی تھی، لیکن اس میں دلہنوں کی بڑی تعداد نے بغیر دولہوں کے شادی کی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں دلہنیں خود کو ورمالا پہناتی نظر آئیں۔ جب مذکورہ معاملہ عہدیداروں کے علم میں آیا تو اس کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی۔

کمیٹی نے بغیر دولہوں کے شادی کر کے سہولیات حاصل کرنے والی دلہنوں کی شناخت کی۔

تحقیقات میں انکشاف سامنے آیا کہ لڑکیوں کو پیسوں کا لالچ دے کر اسکیم میں رجسٹرڈ کروایا گیا تھا تاکہ حکومت کی جانب سے رقم حاصل ہو۔

ضلعی انتظامیہ نے اس میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کیا۔ انتظامیہ کے مطابق اسکینڈل سامنے آنے کے بعد رقم کی فراہمی فوری طور پر روک دی گئی۔

a3w
a3w