شمالی بھارت

حکومت مغربی بنگال نے 42 ڈاکٹروں کا تبادلہ کردیا

حکومت ِ مغربی بنگال نے آرجی کار احتجاج کے بیچ 42ڈاکٹروں کے تبادلہ کا حکم دے دیا۔ ڈاکٹر برادری اور اپوزیشن جماعتوں کا دعویٰ ہے کہ آن واحد میں اتنے ڈاکٹروں کا تبادلہ ریاستی حکومت کے انتقامی رویہ کو ظاہر کرتا ہے۔

کولکتہ: حکومت ِ مغربی بنگال نے آرجی کار احتجاج کے بیچ 42ڈاکٹروں کے تبادلہ کا حکم دے دیا۔ ڈاکٹر برادری اور اپوزیشن جماعتوں کا دعویٰ ہے کہ آن واحد میں اتنے ڈاکٹروں کا تبادلہ ریاستی حکومت کے انتقامی رویہ کو ظاہر کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں
ممتا بنرجی کی قیام گاہ پر حملہ کا منصوبہ

انہوں نے کہا کہ 42ڈاکٹروں کو میڈیکل طلبہ اور جونیر ڈاکٹروں کے احتجا ج میں حصہ لینے کی سزا دی گئی۔ یونائیٹڈ ڈاکٹرس فرنٹ اسوسی ایشنس (یو ڈی ایف اے) نے بھی تبادلوں کی سخت مذمت کی اور کہا کہ یہ ناواجبی ہے۔

اس نے کہا کہ یہ اقدامات ہمیں خاموش نہیں کرسکتے۔ ہم متحد ہیں اور اپنی لڑائی جاری رکھیں گے۔

بی جے پی کے قومی ترجمان شہزاد پونا والا نے کہا کہ ترنمول حکومت نے لیڈی ڈاکٹر واقعہ پر احتجاج کرنے والے 42ڈاکٹروں کا تبادلہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ انصاف کے بجائے ترنمول حکومت کا ایجنڈہ خاطی کو بچانے کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترنمول کا مطلب ترنمول کانگریس نہیں بلکہ ’طالبان مجھے چاہئے‘ ہے۔

a3w
a3w