آندھراپردیش

مودی نے 46لاکھ کروڑکے بجٹ کے باوجود اے پی کیلئے کیاکیا: شرمیلا

آندھراپردیش کانگریس کی سربراہ وائی ایس شرمیلا نے مرکزی بجٹ کے سلسلہ میں وزیراعظم مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 46لاکھ کروڑروپئے کے بجٹ کے باوجود مودی نے آندھراپردیش ریاست کیلئے کیاگیا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کانگریس کی سربراہ وائی ایس شرمیلا نے مرکزی بجٹ کے سلسلہ میں وزیراعظم مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 46لاکھ کروڑروپئے کے بجٹ کے باوجود مودی نے آندھراپردیش ریاست کیلئے کیاگیا۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
تلنگانہ میں طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کی جدید تربیتی مہم کا آغاز
وزیراعظم کی پیرالمپکس میں میڈل جیتنے والوں سے بات چیت (ویڈیو)
شرمیلا کی امین پیر درگاہ پر حاضری
حیدرآباد میں اسٹیٹ اساتذہ یونین تلنگانہ کی جانب سے دعوۃ الافطار تقریب کا انعقاد

شرمیلا اس تلگو ریاست میں اے پی کانگریس سربراہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سرگرم ہوگئی ہیں۔ جنوبی ہند کی اس ریاست میں لوک سبھا کے ساتھ ساتھ اسمبلی انتخابات بھی ہونے والے ہیں۔

شرمیلا جو متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی وائی ایس راج شیکھرریڈی کی دختر اور موجودہ آندھراپردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی کی بہن ہیں۔

انہوں نے اے پی کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے اور متحدہ آندھراپردیش کی تقسیم کے ذریعہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے موقع پر موجودہ آندھراپردیش سے کئے گئے وعدوں پر عمل آوری کویقینی بنانے کا مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا تھا۔