دہلی

سونے پر ٹیکس گھٹانے کی کیا منطق ہے؟: کانگریس

جئے رام رمیش نے سونے کی درآمدات پر جو حالیہ تبصرہ کیا ہے اسے سنجیدگی سے لیا جانا چاہئے۔ مالی سال 2023-24ء میں ہندوستان نے جملہ 45.4بلین امریکی ڈالر کا سونا درآمد کیا۔

نئی دہلی: کانگریس نے بجٹ میں سونے پر مجموعی ٹیکسس کو موثر طور پر اٹھا لئے جانے کی معاشی منطق پر ہفتہ کے دن سوال اٹھایا۔ کانگریس نے کوٹک مہندرا اے ایم سی منیجنگ ڈائرکٹر و سی ای او نلیش شاہ کی مرکزی وزیر فینانس نرملاسیتارمن سے اِس خواہش کے بعد یہ ریمارک کئے کہ کسٹم ڈیوٹی میں کٹوتی کے مدنظر ہندوستان کے بڑھتے گولڈ امپورٹ بل پر نظر رکھی جائے۔

متعلقہ خبریں
10سال سے ملک کی آواز ہم نے نہیں آپ نے سلب کر رکھی تھی، مودی پر کانگریس کا پلٹ وار
ایشین گیمز: دوسرے دن ہندوستان کو مزید 6 میڈلس
مودی حکومت کا آخری عبوری بجٹ پیش۔ وزیر فینانس نرملاسیتارمن کی لوک سبھا میں تقریر
منی پور کا مسئلہ پارلیمنٹ میں پوری طاقت سے اٹھایا جائے گا: راہول گاندھی
راجیہ سبھا کی مخلوعہ نشست کیلئے ہنمنت راؤ دعویدار

ایکس پر پوسٹ میں کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے کہا کہ نلیش شاہ فینانشیل ورلڈ کا ایک قابل احترام نام ہے۔ وہ وزیراعظم معاشی کونسل کے رکن بھی ہے۔ دیگر ارکان کے برخلاف جو معیشت کو چھوڑ کر سارے مسائل پر بولتے ہیں، نلیش شاہ خود کو معیشت تک محدود رکھتے ہیں۔

انہوں نے سونے کی درآمدات پر جو حالیہ تبصرہ کیا ہے اسے سنجیدگی سے لیا جانا چاہئے۔ مالی سال 2023-24ء میں ہندوستان نے جملہ 45.4بلین امریکی ڈالر کا سونا درآمد کیا۔

سال گزشتہ کے مقابلہ یہ لگ بھک 30 فیصد زائد ہے۔ سونے کی درآمدات سے بہت کم معاشی ترقی ہوتی ہے، اس کے باوجود بجٹ میں سونے پر امپورٹ ڈیوٹی 10 فیصد سے گھٹاکر 6 فیصد کردی گئی۔

a3w
a3w